Live Updates

بانی پی ٹی آئی دو سال سے وفاداری کی سزا کے طور پر جیل میں قید ہیں: سینیٹر مشال یوسفزئی

منگل 19 اگست 2025 18:47

بانی پی ٹی آئی دو سال سے وفاداری کی سزا کے طور پر جیل میں قید ہیں: سینیٹر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2025ء) ایوان بال میں پی ٹی آئی کی سینیٹر مشال یوسفزئی نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی گذشتہ دو سالوں سے اس ملک سے وفاداری کی پاداش ناحق جیل میں قید ہے اور ان کی بیوی بشری بی بی کو بھی سیاسی کیسز میں الجھا کر آڈیالہ جیل میں قید کیا گیا اس پارٹی سے نشان لیا گیا اور ظلم و ستم کے تمام ریکارڈ توڑے گئے مگر اس کے باوجود عوام نے اس پارٹی کو بھاری مینڈیٹ دیا ہے انہوں نے کہاکہ میری پہچان عمران خان کی وجہ سے ہے انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان کے وفادار ہیں اور ہم نے یہی پر دفن ہونا ہے انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے اس ایوان سے انسداد دہشت گردی کی ترمیم منظور کی گئی پہلے پوچھا جائے کہ اس ایوان میں کتنے دہشت گرد ہیں انہوں نے کہاکہ میرے خلاف بھی دہشت گردی کے کیسز ہیں کیا ہم سب دہشت گردی ہیں یہ تمام قانون سازی صرف بانی پی ٹی آئی کیلئے کی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی سے ان کی اہلیہ اور خاندان سے ملاقات نہیں کرنے دی جارہی ہے اس ملک میں آئین اور قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں اور ہم سب یہ تماشا دیکھ رہے ہیں انہوں نے کہاکہ میرا صوبہ بدآمنی کا شکار ہے وہاں پر ڈرون حملے ہورہے ہیں صوبہ قدرتی آفات کا شکار ہے کئی اضلاع میں کلائوڈ برسٹ ہوئے لیکن ابھی تک این ڈی ایم اے نے صرف تین ٹرک بھجوائے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم پل صراط سے گزر کر یہاں پہنچے ہیں اور ہماری تکلیفات ختم نہیں ہوئی ہیں ہمارے راستے بند ہیں اور ابھی بھی سیاست کی جارہی ہے این ڈی ایم کے تین ٹرک میں خیمے ،ادویات اور جنریٹر تھے یہ خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کا وقت ہے کیونکہ عوام مشکلات میں ہے انہوں نے کہاکہ اگر وفاق ہمارے واجبات ہی دیدے تو ہم عوام کا مداوا کرسکیں گے انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا میں مشکلات ہیں وہاں پر دہشت گردی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے اس صوبے کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہاکہ وفاق اور ایوان کی دیگر جماعتوں سے مطالبہ کرتی ہوں کہ خیبر پختونخوا میں نیشنل ایمرجنسی نافذ کی جائے ہم پاکستانی ہیں اور ملک کیلئے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں۔

۔۔۔۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات