Live Updates

ایم کیو ایم پاکستان کی بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر پارٹی کے منتخب نمائندوں اور کارکنان کو خصوصی ہدایات جاری

منگل 19 اگست 2025 20:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2025ء)ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر پارٹی کے منتخب نمائندوں اور کارکنان کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔ڈاکٹر خالد مقبول نے کہا کہ ایم کیو ایم کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، ذمہ داران اور کارکنان بارش کے بعد کی صورتحال پر کڑی نظر رکھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے تمام یونین کونسلز اور ٹاؤنز کے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے منتخب نمائندوں سے فوری اور مسلسل رابطے میں رہیں۔سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ اپنے علاقوں میں عوام کی مدد اور امدادی سرگرمیوں کا حصہ بنیں تاکہ شہریوں کو مشکلات سے نکالا جا سکے۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے منتخب اراکین کو ہدایت کی کہ وہ اپنے حلقوں میں تنظیمی ڈھانچے کے ساتھ مکمل رابطے میں رہیں اور نکاسی آب، ٹریفک جام اور بجلی کی بحالی میں انتظامیہ کے ساتھ مل کر مؤثر کردار ادا کریں۔ان کا کہنا تھا کہ بارش کے بعد کی صورتحال کا مکمل جائزہ لینا ضروری ہے تاکہ عوام کو درپیش مسائل کو بروقت حل کیا جا سکے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات