پیپلز پارٹی شہدا کی جماعت ،ہمیشہ عوام کے حقوق کیلئے ہرفورم پر آواز بلند کی ،کبھی اصولوںپرسودے بازی نہیں کی،سردار عمر گورگیج

منگل 19 اگست 2025 21:16

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر و سینیٹر سردار محمد عمر گورگیج نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی شہدا کی جماعت ہے جس نے ہمیشہ عوام کے حقوق کیلئے ہرفورم پر آواز بلند کی ہے اور کبھی بھی اصولوںپرسودے بازی نہیں کی بلوچستان میں پیپلزپارٹی کے رہنماوں اور جیالوں کے ساتھ ملکر مزید فعال اورمنظم بنایا جائے گا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے انشاء اللہ اس پر پورااترنے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے منگل کو پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماوںو سابق ٹکٹ ہولڈرز حاجی میرریاض شاہوانی ، ملک نورالدین کاکڑ، میرثناء اللہ جتک ، اختر بلوچ ،ڈاکٹر سبحان ترین ،ملک شاہ زیب کاسی ، نصراللہ اچکزئی،ظفرخان داوی ، حاجی امیر محمد کی قیادت میں ملاقات کرنے والے کارکنوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ملاقات کے دوران صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی کو مزید فعال بنانے پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔