
خیبرپختونخوا میں تباہ کن سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 358 ہوگئی، صوبے میں بحالی کے اقدامات جاری
منگل 19 اگست 2025 22:47
(جاری ہے)
سیلاب اور بارش سے بونیر سب سے زیادہ متاثرہ ضلع رہا جہاں اچانک آنے والے سیلاب اور عمارتیں گرنے سے 225 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں 193 مرد، 23 خواتین اور 9 بچے شامل تھے، جبکہ 120 افراد زخمی ہوئے۔
شانگلہ میں 36، مانسہرہ میں 22، باجوڑ میں 22 اور سوات میں 20 افراد جاں بحق ہوئے، صوابی میں بھی اچانک آنے والے سیلاب نے 17 افراد کی جان لے لی، لوئر دیر میں چھت گرنے کے مختلف واقعات میں 5 افراد جب کہ نوشہرہ میں 2 افراد جاں بحق ہوئے، ایبٹ آباد، تورغر اور جنوبی وزیرستان میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوا۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں مجموعی طور پر 780 مکانات سیلاب اور بارشوں سے متاثر ہوئے، جن میں سے 349 مکمل طور پر تباہ اور 431 کو جزوی طور پر نقصان پہنچا، بونیر میں سب سے زیادہ 162 مکانات تباہ ہوئے، سیلاب میں 427 مویشی بھی ہلاک ہوئے۔پی ڈی ایم اے کے ترجمان انور شہزاد کے مطابق موجودہ بارشوں کا سلسلہ 21 اگست تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ضلعی انتظامیہ کو ریلیف سرگرمیوں کو تیز کرنے اور متاثرہ افراد کو فوری امداد فراہم کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر بیرسٹر محمد علی سیف کے مطابق سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں ریسکیو ٹیمیں آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں، جاری کارروائیوں کے لیے 3 ارب روپے جاری کیے گئے ہیں جبکہ تقریبا 6 ہزار اہلکار ریلیف آپریشنز میں حصہ لے رہے ہیں، اب تک 5 ہزار 210 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔176 ریسکیو مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ سیلاب سے متاثر ہونے والی 100 سڑکوں کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے، 5 فوجی ہیلی کاپٹر اور ایک صوبائی ہیلی کاپٹر بھی ریسکیو سرگرمیوں میں شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 89 ٹرک امدادی سامان لے کر متاثرہ اضلاع پہنچائے گئے، ان میں 2 ہزار 800 خیمے، 6 ہزار ایک سو بستر، 2 ہزار 700 حفظان صحت کٹس، 4 ہزار 300سو کچط سیٹس، 3 ہزار ایک سو ترپالیں، 7 ہزار 400 مچھر دانیاں، 6 ہزار 800 کمبل اور 500 گیس سلنڈر شامل ہیں۔289 میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں، جہاں اب تک 822 انفیکشن کے مریضوں کا علاج کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان کیا جبکہ کابینہ کے وزرا نے 15 دن کی اور اسمبلی کے اراکین نے 7 دن کی تنخواہ سیلاب متاثرین کے لیے وقف کیں، گریڈ 17 سے اوپر کے افسران نے 2 دن کی اور گریڈ 1 تا 16 کے ملازمین نے ایک دن کی تنخواہ عطیہ کی۔سیلاب سے تباہ ہونے والی بلتستان ہائی وے کو پاک فوج اور گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی مشترکہ کوششوں سے بحال کردیا گیا ہے، ہائے وے کی 6 دن کی بندش کے باعث سیاحوں اور مقامی افراد کو خوارک اور ایندھن کی کمی سامنا تھا۔بلوچستان پی ڈی ایم اے کے مطابق 28 جون سے اب تک بارشوں اور سیلاب کے باعث 22 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوئے۔پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی گزشتہ 24 گھنٹوں میں شدید بارش ہوئی، پی ڈی ایم اے نے 23 اگست تک مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، ندی نالوں میں سیلاب اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے حکم پر متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کے اضافی یونٹس تعینات کیے گئے ہیں۔ خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں فوج کے 9 یونٹس، انجینئرنگ بریگیڈز، میڈیکل یونٹس اور ایوی ایشن ہیلی کاپٹرز ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ اب تک 6,903 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے اور 6 ہزار 304 افراد کا طبی امداد فرایم کی گئی۔انہوںنے بتایا کہ 585 ٹن راشن اور ہزاروں تیار کھانے پینے کی اشیا متاثرہ علاقوں میں تقسیم کی گئیں، فوج اور سول سوسائٹی مل کر تباہ شدہ پلوں، سڑکوں اور ٹیلی کمیونی کیشن نیٹ ورک کی بحالی میں بھی کام کر رہی ہے۔
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی مریم نواز کاستھرا پنجاب ورکرز کو کم ازکم تنخواہ نہ دینے پر برہمی کااظہار، کنٹریکٹرز کو فائنل وارننگ جاری
-
اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس اور ٹوکن ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ
-
جولائی میں غیرملکی درآمدات میں 23فیصد اضافہ،حجم 5.86ارب ڈالر رہا
-
پتوکی ،اوباش کی 16سالہ لڑکی سے زیادتی ،ویڈیو بناکر وائرل کردی ، مقدمہ درج
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کو عہدے سے ہٹانے کی لئے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو یورپیئن انٹرنیشنل ایکسیلینسی ایوارڈ سے نوازا گیا
-
بیرون ممالک ائیرپورٹس ،سپرسٹورزپر پاکستانی پویلین قائم کئے جائیں ‘ نجم مزاری
-
کراچی‘ مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
کراچی: مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا رحیم یار خان میں دو سالہ بچی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے پرشدید غم وغصے کااظہار
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
جہانگیر ترین سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کے لئے سرگرم ،5کروڑ روپے امداد کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.