گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی خیبرپختونخوا کی خدمات کو خراج تحسین

بدھ 20 اگست 2025 01:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی خیبرپختونخوا اور اس کی مرجڈ ڈسٹرکٹس برانچ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارے نے ان کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے بونیر، باجوڑ اور دیگر شدید متاثرہ علاقوں میں سیلاب متاثرہ خاندانوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے دن رات کام کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی آر سی ایس کی بروقت اور موثر کارکردگی انسانیت کی خدمت کے جذبے کی عکاس ہے۔ گورنر نے اس موقع پر مخیر حضرات اور اداروں سے اپیل کی کہ وہ آگے بڑھ کر ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کا ساتھ دیں تاکہ ریلیف آپریشنز کو مزید موثر اور مضبوط بنایا جا سکے اور کوئی بھی متاثرہ خاندان مدد سے محروم نہ رہے۔