
شدید موسلادھار بارشوں کے باعث سندھ کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کاخدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا انتباہ
بدھ 20 اگست 2025 06:10
(جاری ہے)
محکمہ موسمیات کے مطابق (آج )بدھ کوسندھ اور شمال مشرقی /جنوبی بلو چستان میں اکثر مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کہیں کہیں تیز/شدید موسلادھار بارش متوقع ہے۔
بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، شمال مشرقی/جنوبی پنجاب اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ، وسطی/جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان میں اکثر مقامات جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، بالائی پنجاب، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ اس دوران سندھ، وسطی/جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان میں موسلادھار بارش بھی ہوئی۔سب سے زیادہ بارش سندھ میں کراچی(گلشنِ حدید 145، ایئرپورٹ اولڈ ایریا 138، کیماڑی 137، جناح ٹرمینل 135، یونیورسٹی روڈ 132، سعدی ٹاؤن 123، ڈی ایچ اے (فیز VII) 121، فیصل بیس 114، سرجانی ٹاؤن 111، نارتھ کراچی 108، کورنگی 97، ناظم آباد 92، گلشنِ معمار 75، مسرور بیس 75، اورنگی ٹاؤن 66، بحریہ ٹاؤن 05)، ٹنڈو جام 45، تھرپارکر (اسلام کوٹ 17، ڈپلو 10، مٹھی 07، کلوئی 05)، پڈعیدن 12، حیدرآباد (ایئرپورٹ 09، سٹی 04)، جیکب آباد 08، ٹھٹھہ 04، چھور 03، سکھر، موہنجوداڑو 01،پنجاب میں نورپور تھل 104، کوٹ ادو 70، رحیم یار خان 68، بھکر 67، جوہرآباد 53، سرگودھا 52، لیہ 26، فیصل آباد 19، مری 18، اسلام آباد (سٹی 09، ایئرپورٹ 01)، گوجرانوالہ 08، ڈیرہ غازی خان 06، خانپور 05، راولپنڈی (چکلالہ، شمس آباد 07، کچہری 02، گوالمنڈی 01)، جھنگ 04، نارووال ، سیالکوٹ (سٹی) 01،خیبر پختونخوا میں کاکول 56، پاراچنار 41، ڈیرہ اسماعیل خان (ایئرپورٹ 29، سٹی 03)، چراٹ 06، مالم جبہ ، دیر 03، کالام، بنوں 02،بلوچستان: خضدار 60، سبی 40، قلات 28، ڑوب 09، کوئٹہ (شیخ ماندہ 05، سمنگلی 04)،کشمیر میں راولا کوٹ 41، مظفرآباد (سٹی 04، ایئرپورٹ 02)، گڑھی دوپٹہ 02،گلگت بلتستان میں گلگت 06، بونجی 02، ہنزہ ، گوپس اور سکردو میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔منگل کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سیزیادہ درجہ حرارت نو کنڈی 42،دالبندین اورتربت میں 41ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مزید قومی خبریں
-
مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن لیڈرز کیلئے پی ٹی آئی کی حمایت کردی
-
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے حالیہ بارشوں سے متاثرہ افراد کیلئے 5.8 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کی منظوری دیدی
-
سیلاب زدہ علاقوں میں ٹیلی کام سروسز کی فوری بحالی، پی ٹی اے کے اہم اقدامات
-
وزیراعلیٰ کا ٹوکیو میں ہنڈا کمپنی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ نوریا کایہارا سے ملاقات
-
چیچہ وطنی، جی ٹی روڈ پر ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق
-
راشد منہاس شہید نے اپنی جان قربان کر کے مادرِ وطن کی عزت و وقار کا دفاع کیا، سردار ایاز صادق
-
غیر قانونی ٹرالنگ بلوچستان کے ماہی گیروں اور مقامی لوگوں کیساتھ ظلم کے مترادف ہے ،کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا،وزیراعلیٰ بلوچستان
-
گجرانوالہ میں لاپتہ خاتون کی لاش سیوریج نالے سے برآمد ، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس
-
ضمنی انتخابات سے راہ فرار تحریک انصاف کی شکست کا اعتراف ہے‘عظمیٰ بخاری
-
پی ٹی اے کی سائبر سکیورٹی کے حوالے سے بڑے پیمانے پر تبدیلیاں
-
بلاول بھٹو کا گھوٹکی کے سابق صدر اجمل ڈھر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
گدھے کا گوشت ، حلال جانور کے گوشت سے مہنگا ہوتا ہے ، فوڈ چین ایک دوسرے کی ساکھ متاثر کرنے کے لئے اس طرز کی مہم چلاتے ہیں ، وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.