انچارج وفاقی محتسب سرگودھا ریجن جمعرات کو میانوالی میں کھلی کچہری لگائیں گے،ترجمان

بدھ 20 اگست 2025 11:57

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) انچارج وفاقی محتسب سرگودھا ریجن کل ( بروز جمعرات)میانوالی میں کھلی کچہری لگائیں گے ۔

(جاری ہے)

وفاقی محتسب سرگودھاآفس کے ترجمان کے مطابق وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی ہدایت پر ایسوسی ایٹ ایڈوائزر / انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس سرگودھا جمعرات 21اگست کو ایکسئین آپریشن فیسکو میانوالی کے دفتر میں کھلی کچہری لگائیں گے ، شہری وفاقی حکومت کے اداروں جیسے فیسکو،سوئی گیس، نادرا، پاسپورٹ ، پاکستان ریلوے، بیت المال، پاکستان پوسٹ آفس، نیشنل بینک، پوسٹل لائف انشورنس، سٹیٹ لائف انشورنش ، کسٹم، ایف آئی اے پولیس، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور دیگر وفاقی اداروں کے خلاف موقع پر اپنی شکایات تحریری طور پر جمع کروا سکتے ہیں جن کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے جائیں گے۔