یوکرینی صدر زیلنسکی بھی تحفے کے ساتھ وائٹ ہاوس آئے، گالف کلب ٹرمپ کے نام کر دیا

بدھ 20 اگست 2025 17:14

کیف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2025ء)یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی جو رواں سال کے شروع میں صدر ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات میں بد مزہ ہو کر واپس گئے تھے اس بار وائٹ ہاوس آئے تو کافی بدلے بدلے سے تھے۔

(جاری ہے)

سوٹ میں ملبوس زیلنسکی نے صدر ٹرمپ کی خوشی اور توجہ پانے کے لیے انہیں ایک تحفہ بھی پیش کیا۔یہ تحفہ روس کے خلاف جنگ لڑنے والے یوکرینی ویٹرنز کا گالف کلب تھا جو اب صدر ٹرمپ کے نام کر دیا گیا ہے۔