
نشان حیدر پائلٹ آفیسر راشد منہاس کے یوم شہادت پر ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں خصوصی لیکچر کا انعقاد
بدھ 20 اگست 2025 23:10
(جاری ہے)
پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک،نعت رسول مقبولؐ اور قومی ترانہ سے ہوا۔محمد سیف الله چوہدری نے کہا کہ راشد منہاس 17 فروری 1951 کو پیدا ہوئے۔ آپ 1965 کی جنگ میں پاک فضائیہ کے افسران کی شجاعت اور عسکری مہارت سے بے حد متاثر ہوئے، جس کے بعد انہوں نے پاک فضائیہ میں شمولیت کا ارادہ کیا۔
انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم کراچی میں حاصل کی اور سترہ سال کی عمر میں پاک فضائیہ کی رسالپور اکیڈمی میں بطور فلائنگ کیڈٹ داخلہ لیا۔1971 میں راشدمنہاس نے اکیڈمی سے جنرل ڈیوٹی پائلٹ کی حیثیت سے تربیت مکمل کی اور انہیں کراچی میں پی اے ایف بیس مسرور پر پوسٹ کیا گیا تاکہ لڑاکا پائلٹ کی تربیت حاصل کرسکیں۔ علامہ محمد اقبالؒ کے شاہین کو تصور میں لیے راشد منہاس وطن کی محبت سے سرشار اور شہادت کیلئے بے تاب تھے اور یہ ہی جذبہ کم تجربے اور کم عمری میں انہیں شہادت جیسے مرتبے پر فائز کرگیا، جب انہوں نے غدار انسٹرکٹر کے سازشی عزائم کو ناکام بنایا۔ 20 اگست 1971ء کی صبح جب وہ ٹریننگ کر رہے تھے تو ان کے انسٹرکٹر مطیع الرحمن نے ان کے طیارے میں داخل ہو کر اس کو بھارت لیجانے کی کوشش کی ۔ راشد منہاس نے غدار کے ہاتھوں بے بس ہونے کی بجائے وطن کی خاک پر جام شہادت نوش کرنے کو ترجیح دی اور بھارت تک راز پہنچنے سے قبل ہی دشمن کے عزائم خاک میں ملا ڈالے۔ اس طیارے کی تباہی اس کی شہادت کا بہانہ بن گئی، لیکن اس کی شہادت نے ایک طیارے کے علاوہ فضائیہ کے خفیہ رازوں کو بھی بھارت کی سرحد میں داخل ہونے سے بچالیا۔ اس کارنامے پر حکومت ِپاکستان نے اس راشد منہاس کو ’’نشان ِحیدر‘‘ کا اعزاز دیا، جو پاکستان کا سب سے بڑا فوجی اعزاز ہے اور صرف ان لوگوں کو دیا جاتا ہے ،جو بہادری اور جرات کے عظیم ترین کارنامے انجام دیتے ہیں۔نئی نسل اپنے مشاہیر کی حیات وخدمات کا بغور مطالعہ کرے۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی مریم نواز کاستھرا پنجاب ورکرز کو کم ازکم تنخواہ نہ دینے پر برہمی کااظہار، کنٹریکٹرز کو فائنل وارننگ جاری
-
اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس اور ٹوکن ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ
-
جولائی میں غیرملکی درآمدات میں 23فیصد اضافہ،حجم 5.86ارب ڈالر رہا
-
پتوکی ،اوباش کی 16سالہ لڑکی سے زیادتی ،ویڈیو بناکر وائرل کردی ، مقدمہ درج
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کو عہدے سے ہٹانے کی لئے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو یورپیئن انٹرنیشنل ایکسیلینسی ایوارڈ سے نوازا گیا
-
بیرون ممالک ائیرپورٹس ،سپرسٹورزپر پاکستانی پویلین قائم کئے جائیں ‘ نجم مزاری
-
کراچی‘ مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
کراچی: مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا رحیم یار خان میں دو سالہ بچی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے پرشدید غم وغصے کااظہار
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
جہانگیر ترین سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کے لئے سرگرم ،5کروڑ روپے امداد کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.