نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کابل کا ایک روزہ دورہ مکمل کر کے واپس پاکستان کے لئے روانہ

بدھ 20 اگست 2025 19:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کابل کا ایک روزہ دورہ مکمل کر کے واپس پاکستان کے لئے روانہ ہوگئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم نے سہ فریقی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کا چھٹا سہ فریقی اجلاس بدھ کو کابل میں ہوا۔ نائب وزیر اعظم کے ہمراہ افغانستان کے لیے خصوصی نمائندہ محمد صادق اور وزارت خارجہ کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔ اجلاس میں تجارت، علاقائی روابط اور دہشت گردی کے خلاف تعاون پر بات چیت کی گئی۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی افغان نگران وزیر خارجہ سے دو طرفہ ملاقات بھی ہوئی۔