
/لیڈرز اوڈیسی سکول اینڈ کالج، لرن او بوٹس اور ترکیہ کا قونصل خانہ جدید سائنسی علوم کو بلوچستان میں فروغ دینے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، راحیلہ درانی
بدھ 20 اگست 2025 21:11
(جاری ہے)
کوئٹہ میں ترکیہ کے اعزازی قونصل جنرل اور سابق سپیکر جان محمد خان جمالی نے کہا کہ لیڈرز اوڈیسی اسکول اینڈ کالج اوراس کے شراکت داری سے بلوچستان میں اس پائلٹ پروگرام کا باضابطہ طور پر آغاز کیا گیا ہے، جس میں پورے بلوچستان کے اسکولوں اور کالجوں تک وسعت دی جائے گی جو تعلیم کے میدان میں جدت لانے کے لئے اہم اور انقلابی قدم ثابت ہوگی،یہ پروگرام بلوچستان کے نوجوانوں میں 21 ویں صدی کی تمام تر جدیدیت اور سکلڈ تعلیم کی طرف بھرپور رہنمائی فراہم کریگی۔
انھوں نے کہا کہ لرن اوبوٹس جو جدید سائنس، انجینئرنگ، ٹیکنالوجی، آرٹس اور ریاضی کی تعلیم میں بلوچستان میں جدت لانے کیلئے کوشاں ہیجو بلوچستان کے نوجوان طالب علموں کے لئے ایک قیمتی تحفہ ہے۔انھوں نے کہا کہ دنیا میں ہر شعبے میں مصنوعی ذہانت کی رفتار بڑھ رہی ہیبلوچستان کو بھی بھرپور حصہ ڈالنا چاہیے۔ پاکستان کا مستقبل بلوچستان کی ترقی سے جڑا ہے اور یہ اقدام ہمارے نوجوانوں کو قیادت کے لیے ضروری اوزار فراہم کرتا ہے۔تقریب سے زاہد جان مندخیل،سی ای او لیڈرز اوڈیسے اسکول اینڈ کالج کوئٹہ نیاپنے خطاب میں کہا کہ ہم بلوچستان کے تمام 36 اضلاع میں کام کر رہے ہیں بچوں کو بااعتماد اور قابل قائدین بنانے میں اساتذہ کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ نصاب نوجوانوں کو عملی مہارتیں اور مسئلہ حل کرنے کی صلاحیتیں فراہم کرے گا تاکہ وہ عالمی معیار کے تقاضوں کے لیے تیار ہوں۔ زاہد جان مندخیل نے کہا کہ ہم تمام شراکت دار اس اقدام کے ساتھ بلوچستان کیمیں کام اور حدود سے تجاوز کرنے والے مواقع کے ساتھ بلوچستان کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں،اس سے قبل لرن او بوٹس کے فانڈر اور سی ای او محمد فیصل نے سیمینار کے اغراض ومقاصد اور مستقبل کے پلان کے حوالے سے شرکا کو بریفننگ دی۔ LearnOBots کے نمائندگان، بشمول جنرل مینیجر محسن اور کاروباری ماہر منیب، نے میکرسپیس، انوویشن لیبز اور مقامی طور پر تیار کردہ ہارڈویئر کٹس کے منصوبے پیش کیے تاکہ طلبا کو عملی تجربہ حاصل ہو۔اس موقع پر پاکستان پارٹی ایلیویشن کے کوآرڈینیٹر خرم شہزاد، پرنسپل لیڈرز اوڈیسی سکول پرنسپل حنا زاہد، بلوچستان کے یونیورسٹیوں وائس چانسلرز، سیاسی وقبایلی وعمایدین اور طلبا و طالبات کی ایک بڑی تعداد موجود تھیں۔ اس موقع پر اے آئی سے چلنے والے STEAM نصاب کا باقاعدہ آغاز کیا گیا، جس کا مقصد صوبے کے نوجوانوں کو جدید تعلیم اور 21ویں صدی کی مہارتوں سے لیس کرنا ہے۔ یہ اہم پروگرام لیڈرز اوڈیسے اسکول اینڈ کالج، LearnOBots اور ترکیہ قونصل خانے کے اشتراک سے منعقد ہوا،سمٹ کا اختتام اس عزم کے ساتھ ہوا کہ STEAM اور AI سے چلنے والی تعلیم کو بلوچستان کے تمام اضلاع کے کلاس رومز تک پہنچایا جائے گا، تاکہ نوجوان قائدین، مبتکر اور مسئلہ حل کرنے والے صوبے کے مستقبل کی تشکیل کر سکیںمزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا جہازی سائز وفد کے ہمراہ جاپان کا دورہ قوم کو کروڑوں روپے میں پڑا ہے
-
صنعتی یونٹس لگانے کیلئے حاصل کئے گئے پلاٹوں پر کارخانے نہ لگے تو پلاٹ کینسل کر دیں گے
-
'بڑے باپ کی بیٹی ہے نا‘ اوشا نڈکرنی زویا اخترپر برس پڑیں
-
’پاکستانی طالب علموں کے رول ماڈل امریکی جج‘ دنیا سے رخصت
-
تحریک انصاف نے عمران خان کو سپریم کورٹ سے ملنے والے ریلیف کوخوش آئندقرار دے دیا
-
سپریم کورٹ نے میرٹ پر آبزرویشن دی تو ٹرائل متاثر ہو گا. جسٹس یحییٰ آفریدی
-
سلامتی کونسل کی دہشت گردوں کی فہرست میں صرف مسلمانوں کے نام شامل ہونا باعث تشویش ہے، عاصم افتخار
-
وزیراعظم کا دہشت گردی کے متاثرین کو عالمی دن پر خراجِ تحسین
-
صنعتی یونٹس لگانے کیلئے پلاٹوں پر کارخانے نہ لگے تو پلاٹ کینسل ہوںگی : چوہدری شافع حسین
-
پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ ممالک کی فہرست میں شامل ، ان کے اثرات سے نمٹنے کے لیے زیادہ سے زیادہ شجرکاری ضروری ہے ، وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ
-
وزیر اعظم ریلیف پیکیج کے تحت مانسہرہ میں ضلعی انتظامیہ کو سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان وصول
-
ہزاروں خاندان دہشت گردی کے زخم آج تک اٹھائے ہوئے ہیں، شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،وزیرداخلہ محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.