پیپلزپارٹی کی قیادت کی جانب سے سندھ میں تنظیم نو اور نئی نامزدگیاں

بدھ 20 اگست 2025 22:00

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2025ء) پیپلزپارٹی کی قیادت کی جانب سے سندھ میں تنظیم نو اور نئی نامزدگیاں، حیدرآباد ڈویژن کے نامزد صدر عاجز دھامرہ ، سیکرٹری اطلاعات بدین ڈسٹرکٹ پیر وقار حسین جیلانی کا پارٹی قیادت سے اظہار تشکر کیا گیا ۔ پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی منظوری سے سندھ میں تنظیمی ڈھانچے کی از سرِنو تشکیل کے سلسلے میں حیدرآباد ڈویژن کے صدر کے طور پر عاجز دھامرہ، بدین ڈسٹرکٹ کے سیکریٹری اطلاعات پیر وقار حسین جیلانی اور ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات سلیم اوڈیجو کو نامزدگی پر ڈویژن صدر عاجز دھامرہ، سیکرٹری اطلاعات ڈسٹرکٹ بدین پیر وقار حسین جیلانی اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سلیم اوڈیجو نے اپنے علیحدہ علیحدہ بیانات اور کارکنوں سے گفتگو میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور اور صوبائی صدر نثار احمد کھوڑو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قیادت نے ان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے جو ذمہ داریاں دی ہیں وہ انہیں بھرپور طریقے سے نبھائیں گے۔

(جاری ہے)

ان رہنماں نے کہا کہ وہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے نظریات و مشن کو آگے بڑھانے اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کی تکمیل کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ان کے مطابق پارٹی کے فروغ، جمہوریت کی مضبوطی، آئین کی بالادستی اور کارکنوں کے وقار کو یقینی بنانے کے لیے وہ فعال اور مثر کردار ادا کرتے رہیں گے۔