Live Updates

موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے ہر فرد کو درخت لگانا ہونگے،محمد اشفاق

بدھ 20 اگست 2025 22:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) ایوارڈ یافتہ کلین اینڈ گرین پاکستان انڈیکس کے قومی چیمپئن و سماجی رہنما محمد اشفاق نذر نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ہر فرد کو اپنے حصے کے درخت ضرور لگانا ہونگے ،کلائوڈ برسٹ ،سیلاب اورزلزلے ملک بھر میں درختوں کی کمی کے باعث ہیں، گلوبل وارمنگ اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے بڑھتے ہوئے اثرات کی روک تھام کیلئے حکومت اور عوام کو ملکر سنجیدگی سے"پلانٹ فار پاکستان"مہم کو کامیاب کرنا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے "فیملی کورٹس" سیالکوٹ گرائونڈ میں ڈسٹرکٹ آفیسر کنزیومر پروٹیکشن کونسل رانا محمد لطیف،عمران خان ایڈووکیٹ،اکمل شہزاد ایڈووکیٹ ،سابق صدر ڈسٹرکٹ بار شاہد میر ایڈووکیٹ ،چئیرمین ضلعی رویت حلال کمیٹی پیر غلام حسین سلطانی،میاں سرفراز نواز،چوہدری آفاق،ملک زین اعوان ایڈووکیٹ،چوہدری موسیٰ اشفاق،ملک جاوید کھوکھر،رانا عثمان،عمران کاہلوں،صدر کلرکس بارسیالکوٹ محمد آصف انصاری،طارق محمود اے ایس آئی،عدالتی عملہ،پنجاب پولیس کے ملازمین سمیت دیگر کے ہمراہ شجرکاری مہم کے دوران پودے لگانے کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

محمد اشفاق نذر نے کہا کہ عرصہ دس سال سے ملک بھر میں اپنی مدد آپ کے تحت شجرکاری کرنے کے ساتھ ساتھ معاشرے میں شجرکاری کی اہمیت بارے شعور اجاگر کررہے ہیں تاکہ وطن عزیز پاکستان جوموسمیاتی تبدیلیوں کے انتہائی رسک والے ممالک میں شامل ہے اسے شدید موسمی حالات سے بچایا جا سکے، پوری قوم کو چاہیے کہ وہ سیلاب،زلزلے اور موسمیاتی تبدیلیوں کے برے اور خطرناک اثرات سے بچنے کیلئے جہاں جگہ اور موقع ملے وہاں پودے ضرور لگائیں، یہ ہماراانسانی،اخلاقی،مذہبی اور قومی فریضہ ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات