
:کیلی فورنیا کی سینٹ میں پاکستان اور پاکستانی امریکی کمیونٹی کی خدمات کے حوالے سے تاریخی قرارداد متفقہ طور پر منظور
ٰپاکستانی سفیر کی پاک امریکہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے سینیٹر میلیسا ہرٹاڈو کی خدمات کی تعریف
بدھ 20 اگست 2025 23:20
(جاری ہے)
سینیٹر میلیسا ہرٹاڈو نے تاریخی قرارداد پیش کرتے ہوئے اپنے ریمارکس میں پاک امریکہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کمیونٹی کی کہانی قربانی، وقار اور استقامت سے عبارت ہے۔
ریاستی سینٹ میں منظور شدہ قرارداد پاکستانی-امریکیوں، خاص طور پر نوجوان نسل کی اپنی ثقافت سے وابستگی کو اجاگر کرتی ہے۔ قرارداد ان شخصیات اور تنظیموں کی خدمات کو بھی سراہتی ہے جنہوں نے پاکستانی-امریکی ثقافت، روایات اور کامیابیوں کو فروغ دیا ہے۔سینیٹر ہرٹاڈو نے زور دیا کہ پاک امریکہ پارٹنرشپ مشترکہ اقدار، جمہوریت، انسانی وقار پر استوار ہے۔ سینیٹ میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کی موجودگی کو خوش آمدید کہتے ہوئے سینیٹر ہرٹاڈو نے پاک امریکہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے سفیر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ریاستی سینٹ میں بھرپور پذیرائی اور خصوصا تاریخی قرارداد پیش کرنے اور اسے متفقہ طور پر منظور کروانے پر سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے سینیٹر میلیسا اور کونسل آف پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے پاک امریکہ تعلقات اور عوامی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے اپنے عزم کا اظہار کیا۔سفیر پاکستان نے کہا کہ کیلیفورنیا سینیٹ کی جانب سے پاکستان کے 79ویں یوم آزادی کے موقع پر قرارداد کی متفقہ منظوری ہمارے مضبوط تعلقات کی عکاس ہے جو حکومتی سطح سے بڑھ کر ہمارے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان پائے جاتے ہیں۔ریاست کیلی فورنیا کو "گولڈن سٹیٹ" کے نام سے جانا جاتا ہے جو ایک عالمی اقتصادی پاور ہاؤس اور ثقافتی تنوع کے مرکز کے طور پر ترقی کر رہی ہے۔ ریاست کی تعمیر و ترقی میں پاکستانی نڑاد امریکی اپنا بھرپور حصہ ڈال رہے ہیںمزید قومی خبریں
-
ملتان، باپ نے نشے کے عادی بیٹے کو قتل کر دیا
-
صوبائی وزیر کی زیر صدارت ریسکیو ہیڈکوارٹر میں مون سون کے انتظامات بارے اہم اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی کو ضمانت دینے سے عدالت عظمیٰ کا سر بلند ہوا، اعظم سواتی
-
عمرے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری،نسک عمرہ کے نام سے نئی آن لائن سروس کا آغاز
-
نومئی کرنے والے اور کروانے والے کسی معافی کے مستحق نہیں، وزیراطلاعات پنجاب
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں حجاب کا عالمی دن4ستمبرکومنایا جائے گا
-
گوالمنڈی، جائیداد کے تنازع پر پھوپھیوں پر تشدد کرنے والا بھتیجا گرفتار
-
قصور، دریائے ستلج میں درمیانے درجے کا سیلاب، متعدد دیہات زیر آب
-
نیو کراچی میں نالے پر مصطفی کمال نے 7ہزار دکانیں بنوائیں، سعید غنی
-
ایف آئی اے نے امیگریشن کے عمل کو آسان بنانے ، انسانی سمگلنگ کے خاتمے کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایپ تیار کر لی
-
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.