خیبر پختونخوا کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں تیزی لائی جائے ،امیر جماعت اسلامی

جمعرات 21 اگست 2025 11:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن ٰنے کہا ہے کہ اگر خیبر پختونخوا حکومت بروقت اقدامات اٹھاتی تو حالیہ سیلاب اور بارشوں کی تباہ کاریوں میں انسانی جانوں کے ضیا ع سے بچا جاسکتا تھا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں انہوں نے صوبائی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومتی نااہلی کی سزا عوام بھگت رہے ہیں،اگر حکومت مستعد ہوتی تو سیلاب اور بارشوں کی تباہ کاریاں اس قدر زیادہ نہ ہوتیں۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں تیزی لائی جائے۔ہمیں جدید ماحولیاتی سسٹم سے فائدہ اٹھانا چاہیے تاکہ قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات سے بچنے کے لیے بروقت اقدامات اٹھائے جاسکیں۔