جموں و کشمیر،کانسٹیبل پر وحشیانہ تشدد،2 افسروںسمیت 6 پولیس اہلکار گرفتار

جمعرات 21 اگست 2025 11:51

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) بھارتی سپریم کورٹ کے حکم پر سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں پولیس کانسٹیبل پر وحشیانہ حراستی تشدد کے سلسلے میں 2افسران سمیت6پولیس اہلکاروں کو گرفتار کیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گرفتار ہونے والے افسران میں ا یک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس اور ایک انسپکٹر بھی شامل ہیں۔

اس معاملے میں دو شہریوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ نے جولائی میں سی بی آئی کو کانسٹیبل پر وحشیانہ اور غیر انسانی حراستی تشدد کی ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت کی تھی اور انتظامیہ کو متاثرہ کانسٹیبل کو 50لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیاتھا۔ گویا کہ بھارتی سپریم نے ایک پولیس کانسٹیبل کی دادرسی کی لیکن عام کشمیریوں کا کوئی پرساں حال نہیں جنہیں بھارتی فورسز کی طرف سے بڑے پیمانے پر مظالم کا سامنا ہے ۔ بھارتی ریاستی دہشت گردی کا شکار کشمیری انصاف کے حصول کے لئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔