پاکستان غربت کے خاتمے اور ماحولیاتی چیلنجز کے سے نمٹنے کےلیے متحدہ عرب امارات کے ساتھ شراکت داری کا خواہاں ہے، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی

جمعرات 21 اگست 2025 16:47

پاکستان غربت کے خاتمے اور ماحولیاتی چیلنجز کے سے نمٹنے کےلیے متحدہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان غربت کے خاتمے اور ماحولیاتی چیلنجز کے سے نمٹنے کےلیے متحدہ عرب امارات کے ساتھ شراکت داری کا خواہاں ہے،پاک-جی سی سی فری ٹریڈ ایگریمنٹ سے تجارت اور سرمایہ کاری میں وسعت آئے گی۔جمعرات کو سینٹ سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے متحدہ عرب امارات کے سفیرنے الوداعی ملاقات کی۔

چیئرمین سینیٹ کا سفیر حماد عبید ابراہیم الزعابی کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات پانچ دہائیوں پر محیط ہیں، یو اے ای کے ساتھ معاشی اور اقتصادی تعلقات مزید بڑھانا چاہتے ہیں،انہوں نےیو اےای کی قیادت کو خراج تحسین کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان غربت کے خاتمے اور ماحولیاتی چیلنجز کے لیے یو اے ای کے ساتھ شراکت داری کا خواہاں ہے۔ دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعلقات میں مسلسل اضافہ خوش آئندہے،حالیہ ایم او یوز پر عمل درآمد سے تعاون مزید مضبوط ہوگا، چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاک-جی سی سی فری ٹریڈ ایگریمنٹ سے تجارت اور سرمایہ کاری میں وسعت آئے گی۔1.8 ملین پاکستانی دونوں ممالک کے درمیان مضبوط پل ہیں۔