
یورپ کوہمارے خلاف پابندیوں کی مدت میں توسیع کا حق نہیں،ایران
جوہری معاہدے میں شامل سنیپ بیک میکانزم کے تحت یورپ پابندیاں نہیں لگاسکتا،وزیرخارجہ
جمعرات 21 اگست 2025 17:07
(جاری ہے)
واضح رہے کہ ایران نے بار بار پابندیوں کو دوبارہ عائد کرنے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر یورپی طاقتیں اس میکانزم کو فعال کر تی ہیں تو اس کے نتائج سنگین ہوں گے۔
سنیپ بیک میکانزم کو سابق امریکی صدر باراک اوباما کی انتظامیہ نے 2015 میں اس منصوبے کے طور پر قائم کیا تھا جس کے تحت اگر ایران فائیو پلس ون یا جوہری معاہدے (جے سی پی او ای)پر دستخط کرنے والے فریقین کے ساتھ اپنی کسی بھی ذمہ داری کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس میکانزم پر عمل کیا جائے گا۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے بیانات اس کے بعد آئے جب جولائی میں ایرانی سفارت کاروں نے جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے اپنے ہم منصبوں سے ملاقات کی، یہ ملاقات جون میں اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کے بعد تہران اور مغرب کے درمیان پہلی بات چیت تھی۔یورپی ٹرائیکا کے نام سے مشہور 3 یورپی ممالک نے سنیپ بیک میکانزم کو فعال کرنے کی دھمکی دی تھی جو ایران کے ساتھ 2015 کے بین الاقوامی معاہدے کا حصہ تھا اور جو اس صورت میں تہران پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیاں دوبارہ عائد کرنے کی اجازت دیتا ہے اگر وہ معاہدے کی شقوں کی پابندی نہیں کرتا۔اس میکانزم کو فعال کرنے کی آخری تاریخ اکتوبر میں و گی ۔ادھر،ایران نے آئی اے ای اے کے ساتھ اپنا تعاون گزشتہ ماہ باضابطہ طور پر معطل کر دیا تھا۔ اس نے کہا تھا کہ آئی اے ای اے نے جون میں جنگ کے دوران اس کے جوہری مقامات پر اسرائیلی اور امریکی حملوں کی مذمت کرنے سے گریز کیا گیا تھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب اور امریکا کے درمیان فوجی شراکت داری کا معاہدہ
-
امریکی بحریہ کا لڑاکا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ، پائلٹ بچ گیا
-
غزہ میں اسرائیلی جارحیت ناقابلِ برداشت ہے، ریڈ کراس
-
ایران نے اپنی پہلی بحری فوجی مشقوں’پائیدارقوت 1404 کا آغاز کردیا
-
ٹرمپ کا واشنگٹن ڈی سی کا دورہ، نیشنل گارڈ کے ساتھ سڑکوں پرگشت
-
آئی ایم ایف نے سیاحت کے شعبے میں سعودی عرب کی ترقی کو غیر معمولی قرار دے دیا
-
امریکی عدالت نے ٹرمپ کے خلاف 500 ملین ڈالر کے جرمانے کو کالعدم قرار دے دیا
-
کرائم ایمرجنسی، ٹرمپ کا نیشنل گارڈز کے ہمراہ واشنگٹن کی سڑکوں پر گشت کا اعلان
-
مودی حکومت نے خارجہ پالیسی کارپوریٹ مفادات کے ہاتھوں گروی رکھ دی
-
سوشل میڈیا انفلوئنسر کی لائیو اسٹریمنگ میں پُراسرار ہلاکت
-
ناسا کی ویب ٹیلی اسکوپ نے ساتویں سیارے یورینس کا نیا چاند دریافت کرلیا
-
امریکا‘ خاتون نے شوہر اور 2 بچوں کو قتل کرکے خود کشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.