ہر سال کی طرح اس سال بھی مسلم کانفرنس یوم نیلہ بٹ شایان شان طریقے سے منائے گی

23اگست کو نیلہ بٹ کے مقام پر عوام کا جم غفیر سے ثابت کر دیگا کہ مسلم کانفرنس ہی تحریک آزادفی کی ضامن ہے

جمعرات 21 اگست 2025 17:11

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء)آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس ویلی 03کے صدر و ٹکٹ ہولڈر ویلی 03 سرفراز احمد رانا نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہر سال کی طرح اس سال بھی مسلم کانفرنس یوم نیلہ بٹ شایان شان طریقے سے منائے گی۔ نیلہ بٹ سے شروع ہونیوالی تحریک کو مسلم کانفرنس پایہ تکمیل تک پہنچا کر ہی دم لے گی23اگست کو نیلہ بٹ کے مقام پر عوام کا جم غفیر سے ثابت کر دیگا کہ مسلم کانفرنس ہی تحریک آزادفی کی ضامن ہے،صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں مسلم کانفرنس نے یوم نیلہ بٹ کو شایان شان طریقہ سے منانے مسلم کانفرنسی کارکنان بھرپور شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یوم نیلہ بٹ اس سال پہلے سے بھی زیادہ منظم اور جوش و جذبہ سے منائیں گے۔

(جاری ہے)

مقبوضہ کشمیر میں بھارت ظلم کے تمام تر ہتھکنڈے آزمانے کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکام رہا ہے اور ناکام رہے گا بھارتی سرکار کشمیریوں پر مظالم ڈھا کسی طور بھی ان کے جذبہ آزادی کو ٹھیس نہیں پہنچا سکتی، اس سال 23اگست کو نیلہ بٹ کے مقام پر ہزاروں نہیں لاکھوں کشمیری اکٹھے ہو کر اس عزم کا عہد کرینگے کہ نیلہ بٹ کے مقام سے شروع ہونیوالی تحریک کو ہر صورت کامیابی دلانے گے اور مضبو ط و مستحکم پاکستان کے لیے کشمیری کسی قربانے سے گریز نہیں کرینگے۔

یوم نیلہ بٹ اس بات کا ثبوت دیگا کہ مسلم کانفرنس نظریہ الحاق پاکستان کی کامیابی کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم کانفرنس کشمیری عوام کی حق خودارادیت اور تعمیر وترقی کے ایجنڈے پر کاربند ہے۔مسلم کانفرنسی تاریخی حیثیت کی حامل جماعت ہے اس جماعت کو مضبوط کرنے کا مطلب ریاستی تشخص اور تحریک آزادی کو مضبوط کرنا ہے اب وقت آگیا ہے کہ مسلم کانفرنس کے کارکن پورے اعتماد کے ساتھ جماعت کی مضبوطی کے لیے کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس حال،ماضی اور مستقبل کی جماعت ہے۔ جس کی جڑیں عوام میں موجود ہیں۔ مسلم کانفرنس پر پہلے بھی مشکل دور آتا رہا مگر کارکنوں نے ہر مشکل کا جوان مردی سے مقابلہ کیا۔ مسلم کانفرنس جماعت کے نظریاتی اور فعال کارکنان کو کبھی نظر انداز نہیں کر سکتی۔مسلم کانفرنس نے ہمیشہ اپنے مہاجرین کو عزت دی اور ان کے وقار کو مجرو ح نہیں ہونے دیا۔

مسلم کانفرنس گراس روٹ لیول سے دوبارہ منظم ہو کر مضبوط جماعت بنتی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی عوام کی نظریں ا س وقت مسلم کانفرنس پر لگی ہوئی ہیں۔ مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم سے کشمیریوں نے الحاق پاکستان کی قرارداد منظور کر کے اپنی وابستگی پاکستان کے ساتھ کی تھی۔مسلم کانفرنس نے تحریک آزادی اور تکمیل پاکستان کیلئے جو لازوال کردار ادا کیا وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ آج مقبوضہ کشمیر کی عوام تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں اور ان شاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیریوں قربانیاں رنگ لائیں گی اور جلد مقبوضہ کشمیر کی عوام بھارتی ظلم وبربریت سے چھٹکارہ حاصل کر کے پاکستان کے ساتھ شامل ہونگے۔