امریکا نے عالمی فوجداری عدالت کے 4 اہلکاروں پر پابندیاں عائد کر دیں

جمعرات 21 اگست 2025 17:20

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء)امریکا نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے چار اہلکاروں پر باضابطہ اقتصادی پابندیاں عائد کردی ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہناتھا کہ یہ عدالت اب قانون کے پردے میں امریکا اوراسرائیل کے خلاف قانونی جنگ کا ہتھیاربن چکی ہے۔

(جاری ہے)

پابندیوں کے اس اقدام پراقوام متحدہ نے تشویش کا اظہارکرتے ہوئے اسے بین الاقوامی انصاف کی راہ میں خطرناک رکاوٹ قراردیا ہے، فرانسیسی وزارت خارجہ نے بھی امریکی فیصلے پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ آزاد عدلیہ کے بنیادی اصولوں کیخلاف ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے پابندیاں لگانے پرامریکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے صحیح وقت پرکیا گیا فیصلہ قراردیا۔یاد رہے کہ آئی سی سی حالیہ مہینوں میں اسرائیلی اورامریکی رہنماں کے ممکنہ جنگی جرائم کی تحقیقات پرغورکر رہی ہے جس کے باعث واشنگٹن اورتل ابیب دونوں عدالت پرشدید تنقید کررہے ہیں۔