تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1550 فٹ تک پہنچ گئی،مزید پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم

جمعرات 21 اگست 2025 17:44

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1550 فٹ ہونے کے بعد مزید ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم ہو گئی،تربیلا ڈیم حکام کے مطابق ڈیم میں پانی کی سطح 1550 فٹ ہو گئی جس کے بعد ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم ہو چکی ہے،ڈیم میں پانی کی آمد 172000 اور اخراج 149500 کیوسک ہے،تربیلا ڈیم کی جھیل میں اس وقت 57 لاکھ 28 ہزار ایکڑ فٹ قابل استعمال پانی موجود ہے،تربیلا ڈیم کا اپنی پوری صلاحیت کے مطابق بھرنا ملک کے زرعی شعبے اور کم لاگت اور ماحول دوست بجلی کی پیداوار کیلئے نہایت خوش آئند ہے،تربیلا ڈیم گذشتہ 50 سال سے پاکستان کی معاشی اور معاشرتی ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے،تربیلا ڈیم سے ضرورت کے مطابق آبپاشی کیلئے پانی کی فراہمی،سیلاب سے بچاؤ اور کم لاگت پن بجلی پیدا کی جاتی ہے۔