مریدکے، آل مسالک مقابلہ حسن قرآت مقابل

ننھے منے قاری مدثر حفیظ نے پہلی ، سید محمد بلال نے دوسری جبکہ محمد عبد اللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کر لی

جمعرات 21 اگست 2025 20:56

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2025ء) علاقہ کی تاریخ کے پہلے آل مسالک مقابلہ حسن قرآت میں ننھے منے قاری مدثر حفیظ نے پہلی ، سید محمد بلال نے دوسری جبکہ محمد عبد اللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔ علاقہ کی معروف سماجی اور سیاسی شخصیت چودھری محمد ارشد ورک نے آل تحصیل مریدکے مقابلہ حسن قرآت کے دوران دائرہ اسلام میںداخل ہونے والے مسیحی نوجوان کے لیے عمرہ کے ٹکٹ کا اعلان کر دیا۔

12بچوں کو ناظرہ قرآن مقابلہ میں بھی انعامات سے نواز ا گیا۔ علاقہ کی ممتاز شخصیات سید زاہد گیلانی، شکیل احمد راجپوت،راؤ اے رحمان، میاں نعمان خالد، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شیخوپورہ ڈاکٹر ایاد اختر چوہان، عمران بھٹی مینجر بنک الفلاح، رانا یاسر مینجر میزان بنک نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے عظیم الشان تقریب میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

سپریم سٹی مریدکے کی انتظامیہ اور سیلز پارٹنرز کے زیر اہتمام علاقہ کی معروف سماجی شخصیات محمد تنویر حسین قادری(پنجاب پولیس)، سید اخلاق گیلانی اور محمد خالد رسول نے جامعہ مسجد ابوبکر سپریم سٹی مریدکے میں 8سی16سال کی عمر کے قراء کے درمیان آل تحصیل مریدکے مقابلہ حسن قرآت منعقد کیا گیا جس میں ایک سو کے قریب بچوں نے حصہ لیا۔

حتمی مقابلہ کے دوران قاری مدثر حفیظ نے پہلی ، قاری سید محمد بلال نے دوسری جبکہ محمد عبد اللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پوزیشن ہولڈر قراء میں نقد انعامات، شیلڈز اور اسناد تقسیم کی گئیں جبکہ دیگر شرکاء کو اعزازی اسناد سے نوازا گیا۔پاکستان کے معروف نعت خواہان احمد علی دانش اور سید ذوالفقار علی گیلانی نے نعت رسول مقبول، قاری محمد شہباز اکرام نے تلاوت کلام پاک جبکہ منقبت کے فرائض ارشاد احمد عاجز نے سر انجام دیئے۔

اس موقع پر علاقہ کی معروف سیاسی شخصیت اور مسلم لیگ ن کے صوبائی ٹکٹ ہولڈر چودھری محمد ارشد ورک نے بچوںکی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ مقابلہ حسن قرآت کے دوران اسلام قبول کرنے والے مسیحی نوجوان امتیاز کے لیے عمرہ کا ٹکٹ فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔ ممتاز سماجی شخصیات سید زاہد گیلانی اور میاں نعمان خالد نے مقابلہ میں شامل بچوں کی حوصلہ کا وعدہ کیا۔ تقریب کے دوران ایک درجن بچوں کو ناظرہ قرآن میں نمائیاں کارکردگی پر خصوصی انعامات سے بھی نوازا گیا۔پاکستان سنی تحریک کے جوانوں نے پروگرام کی سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیئے۔