ایبٹ آباد، سالانہ 41 واں ضلعی مقابلہ نعت خوانی23 اگست کومنعقد ہوگا

جمعرات 21 اگست 2025 22:44

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) ایبٹ آباد میں سالانہ 41 واں ضلعی مقابلہ نعت خوانی23 اگست صبح 9 بجے جلال بابا آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

ہزارہ اباسین آرٹس کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری آفتاب احمد اور شعبہ نعت کے انچارج طاہر منیر اعوان کے مطابق یہ مقابلے چار مختلف کٹیگری میں منعقد ہوں گے جن میں 15 سال سے کم عمر بچے اور 15 سال سے کم عمر بچیوں اور 15 سے 25 سال کے مردو خواتین کے مابین علیحدہ علیحدہ منعقد ہوں گے۔اول پوزیشن حاصل کرنے والے ریڈیو اور ٹی وی کے صوبائی مقابلہ میں 26 اگست بروز منگل صبح نو بجے ریڈیو پاکستان پشاور کے صاحبزادہ عبدالقیوم آڈیٹوریم ہال میں ضلع ایبٹ آباد کی نمائندگی کریں گے ۔