مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کو ضمانت ملنا انصاف کی جیت ہے ،پختون یار خان

جمعرات 21 اگست 2025 19:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء)صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار خان نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کو ضمانت ملنا انصاف کی جیت ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ہمیشہ عدالتوں کے فیصلوں کا احترام کرتی آئی ہے اور آئندہ بھی عدلیہ کی بالادستی پر اپنا یقین قائم رکھے گی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے ہو رہے ہیں اور عوام کا اعتماد عدلیہ پر مزید بڑھ رہا ہے پی ٹی آئی پرامن جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتی ہے صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ ہمیں آئندہ بھی عدالت عظمیٰ سے اسی طرح کے مثبت اور انصاف پر مبنی فیصلوں کی توقع ہے تاکہ ملک میں قانون، انصاف اور جمہوریت مضبوط ہو