تحریک انصاف کا ضمنی الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ

جمعرات 21 اگست 2025 19:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء)پاکستان تحریک انصاف نے ضمنی الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ رات سیاسی کمیٹی اجلاس میں ضمنی الیکشن لڑنے یا نہ لڑنے پر ووٹنگ کرائی گئی،ارکان کی اکژیت نے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کے حق میں رائے دی۔

(جاری ہے)

ارکان سیاسی کمیٹی نے کہا کہ سیاسی مخالفین کے لئے میدان خالی نہیں چھوڑنا چاہئے،سیاسی کمیٹی نے مختلف حلقوں میں ضمنی الیکشن کی تیاریوں کی ہدایت کردی،محمود اچکزئی کی قائدحزب اختلاف نامزدگی پر سیاسی کمیٹی فیصلہ نہ کرسکی۔

سیاسی کمیٹی کی اکثریت پی ٹی آئی سے ہی اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کی خواہش مند ہے،سیاسی کمیٹی نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرکی نامزدگی پر مزید مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔