بلوچستان صوبائی اسمبلی کے اسپیکر کیپٹن (ر)عبدالخالق خان اچکزئی سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے ڈسٹرکٹ منیجر لودھی محمد صادق کی ملاقات

جمعرات 21 اگست 2025 22:25

×کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2025ء) بلوچستان صوبائی اسمبلی کے اسپیکر کیپٹن (ر)عبدالخالق خان اچکزئی کی ہدایت پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے ڈسٹرکٹ منیجر لودھء محمد صادق نے بلوچستان اسمبلی سیکریٹریٹ میں اسپیکر سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران اسپیکر نے عوامی شکایات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ سے دیگر شہروں کے لیے پروازوں کی کمی اور بعض اوقات پروازوں کی عدم دستیابی عوام کے لیے مشکلات پر شدید تنقید کی۔

اسپیکر نے عوامی مسائل کو اجاگر کیا اور روزانہ کی بنیاد پر لاہور، کراچی اور اسلام آباد کی پروازیں شروع کرنے پر اسرار کیا تاکہ عوامی سفری مسائل میں کمی آئے۔ ڈسٹرکٹ منیجر نے اسپیکر کو یقین دلایا کہ یہ تمام شکایات تکنیکی ہیں اور ان کے سدباب کے لیے فوری اور ترجیحی اقدامات کیے جائیں گے تاکہ کوئٹہ کے عوام کو بہتر سفری سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے مزید کہا کہ کوئٹہ سے جدہ کے لیے عمرہ پروازوں کا آغاز ہونا ناگزیر ہے، کم از کم پہلے کی طرح تین ہفتہ وار پروازیں لازمی شروع کی جانی چاہیے تاکہ تمام بلوچستان کے عوام کو عمرہ کی سعادت گھر سے میسر آئے اور انہیں دوسرے شہروں کا رخ نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا اور متعلقہ اداروں کو اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا