وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے پاکستان میں پولینڈ کے سفیر میکئیے پیسارسکی کی ملاقات

دوطرفہ تعلقات اور پاکستانیوں کے لیے پولینڈ میں روزگار کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چوہدری سالک حسین

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 22 اگست 2025 11:49

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے پاکستان میں پولینڈ کے سفیر میکئیے پیسارسکی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اگست2025ء) وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے پاکستان میں پولینڈ کے سفیر میکئیے پیسارسکی کی ملاقات۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاکستان نے گزشتہ سال پولینڈ کو 450 ملین ڈالر کی مصنوعات برآمد کیں جبکہ ایک سال میں 7 لاکھ 42 ہزار پاکستانی بیرون ملک روزگار کے لیے گئے، پاکستان ورک فورس ایکسپورٹ میں دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے گئے ہیں اور کوریا و جاپان کے ساتھ کامیاب پائلٹ پروجیکٹس جاری ہیں۔ پولینڈ کے سفیر نے پاکستان میں سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا