امریکہ میں آئی ٹی کی عالمی نمائش میں شرکت کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب

’’ٹیک کرنچ ‘‘27سی29اکتوبر تک سان فرانسسکو میں منعقد ہو گی‘ ترجمان ٹڈیپ

جمعہ 22 اگست 2025 12:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2025ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان نے رواں سال اکتوبر میں امریکہ میں منعقد ہونے والی آئی ٹی کی عالمی نمائش میں شرکت کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب کر لیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ’’ٹیک کرنچ ‘‘27سی29اکتوبر تک سان فرانسسکو میں منعقد ہو گی جس میں آئی ٹی ،آئی ٹی ای ایس ، اے آئی ،بلاک چین،سائبر سکیورٹی ،کلائوڈ کمپوٹنگ ، ایڈ ٹیک اور دیگر مصنوعات کے سٹالز لگائے جائیں گے۔ ترجمان کے مطابق درخواست دینے کی آخری تاریخ یکم ستمبر مقرر کی گئی ہے ۔