مقبوضہ کشمیر،سی آر پی ایف اہلکاروں کی مزید تین بٹالینز تعینات کردیئے گئے

جمعہ 22 اگست 2025 17:53

نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2025ء)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں کی حق پر مبنی تحریک آزادی کو دبانے اور ان پر ڈھائے جانیوالے مظالم کاسلسلہ مزید تیز کرنے کیلئے بھارتی حکومت نے سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی تین بٹالین مقبوضہ علاقے میں تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سی آر پی ایف اہلکاروں کی ان بٹالینز کو ادھم پور اور کٹھوعہ اضلاع میں تعینات بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلزبٹالینز کی جگہ تعینات کیاجائے گا۔

دونوں اضلاع میں سی آر پی ایف اہلکاروں کی تعیناتی کاعمل مکمل ہونے کے بعد وادی کشمیر سمیت دیگر علاقوں میں بھی پیراملٹری سینٹرل ریزروپولیس فورس کوتعینات کیاجائے گا۔سی آر پی ایف کو جدید ہتھیاروں، مواصلاتی آلات اور بکتر بند گاڑیاں بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔