جنرل ساحر شمشاد مرزاسےبنگلہ دیشی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل محمد فیض الرحمن کی ملاقات

جمعہ 22 اگست 2025 22:52

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) پاکستان اور بنگلہ دیش نے دفاع اور سکیورٹی کے شعبے میں موجودہ تعاون کو بڑھانے کے لئے مشترکہ عزم پر زور دیا ہے۔ جمعہ کو آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی ) جنرل ساحر شمشاد مرزاسےبنگلہ دیشی فوج کے کوارٹر ماسٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل محمد فیض الرحمن نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران دونوں فریقوں نے خطے میں موجودہ سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور دفاع اور سکیورٹی کے شعبے میں موجودہ تعاون کو بڑھانے کے لئے مشترکہ عزم پر زور دیا۔ چیئرمین جے سی ایس سی نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی بڑھتی ہوئی رفتار پر روشنی ڈالی اور دفاعی تعاون کی نئی راہوں کی نشاندہی کی۔معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔