فوڈ اتھارٹی نے معروف برانڈ کے بناسپتی گھی کے سیمپل فیل ہونے پر81ہزار کلو گھی تلف کردیا

بناسپتی گھی انڈسٹری کو ہدایات پر عمل نہ کرنے پر 5لاکھ جرمانہ عائد، فوڈ ہائجین، کوالٹی، لازم ریکارڈ اور فوڈ ایس اوپیز پر ہر صورت عملدر آمد یقینی بنوایا جائے گا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 22 اگست 2025 19:20

فوڈ اتھارٹی نے معروف برانڈ کے بناسپتی گھی کے سیمپل فیل ہونے پر81ہزار ..
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔22 اگست 2025ء ) ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ انڈیگو روڈ پر آپریشن، انڈسٹری کا فوڈ سیفٹی آڈٹ جاری ہے، 81 ہزار کلو بناسپتی گھی تلف کر دیا گیا، معروف برانڈ کے گھی کے سیمپل فیل ہونے پر تیار سٹاک تلف کر دیا گیا۔ سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے پر 5لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا، بناسپتی گھی کا معیار پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مقرر کردہ معیار کے منافی پایا گیا۔

ڈی جی فوڈاتھارٹی نے بتایا گھی میں وٹامن اے کی مقدار مقررہ حد کے نہ تھی۔ پنجاب فوڈاتھارٹی انٹرنیشنل فوڈ چین، انڈسٹری اور معروف برانڈز کو فوڈ سیفٹی آڈٹ جاری رکھے ہوئے ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے وضع کردہ قوانین کی خلاف ورزی سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

فوڈ ہائجین، کوالٹی، لازم ریکارڈ اور فوڈ ایس اوپیز پر ہر صورت عملدر آمد یقینی بنوایا جائے گا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا اشیاء خورونوش کے معیار میں کمی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

ناقص خوراک کا کاروبارکرنے والے  کیخلاف مقدمہ درج، کاروبار بند کر دیا جائے گا، قانون شکنی کرنے والے عناصر ملک و قوم کے دشمن ہیں، شہری شکایات کی صورت میں 1223 پر اطلاع دیں۔ اسی طرح پنجاب فوڈ اتھارٹی نے عوام کی سہولت کےلئے ہیلپ لائن نمبر1223 جاری کر دیا ، اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی جگہ مضر صحت خوراک تیار ہو رہی ہو تو اس کی اطلاع فوری طور پرمذکورہ نمبر پردیں۔

خوراک کی اہمیت، افادیت اور مضر صحت خوراک کے حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ماہر غذائیت انعم زاہد نے کہا کہ بازاری مشروبات کا استعمال انسانی صحت کیلئے زہر قاتل کی حیثیت رکھتا ہے اور ان کو استعمال کرنے والے شوگر، دل، گردہ، معدہ کے امراض کا شکارہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اناج اور دالوں میں موجود فائبر، نظام انہظام کو بہتر بنانے میں قدرتی تحفہ ہیں، فیصل آباد میں خوراک میں بے دریغ ملاوٹ کی جا رہی ہے جس کے خاتمے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی دن رات محنت کر رہی ہے۔

انہوں نے بچوں اورطلبہ سے اپیل کی کہ وہ فاسٹ فوڈ سے جتنا ہو سکے پرہیز کریں ۔انہوں نے کہا کہ اپنی زندگی میں سادہ خوراک استعمال کریں،بازار سے کھانے پینے کی اشیا خریدتے وقت ان کی تیاری اور اس کی اختتامی مدت تاریخ کو لازمی چیک کریں۔