صدر مملکت سے مختلف ممالک کے سفیروں کی ملاقات، اسناد پیش کیں

جمعہ 22 اگست 2025 23:03

صدر مملکت سے مختلف ممالک کے سفیروں کی ملاقات، اسناد پیش کیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2025ء)صدر مملکت آصف علی زرداری سے سری لنکا، انڈونیشیا، کرغزستان، آسٹریا اور جرمنی کے نامزد سفیروں اور ہائی کمشنر نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

نامزد سفیروں اور ہائی کمشنر نے ایوان صدر میں اپنے اسنادِ سفارت صدر مملکت کو پیش کیں، ایوان صدر آمد پر معزز سفیروں کو مسلح افواج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان اور سری لنکا، انڈونیشیا، کرغزستان، آسٹریا اور جرمنی کے درمیان تجارت، معیشت اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔آصف علی زرداری نے نامزد سفیروں کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔