
امن و امان اقدامات :چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت ڈور ٹو ڈور سروے اور ایپ متعارف کرانے کے حوالہ سےاجلاس
جمعہ 22 اگست 2025 22:00
(جاری ہے)
اس کے ساتھ ساتھ شہر میں ڈور ٹو ڈور سروے کا عمل کا بھی آغاز کیا جائے گا جس میں جیو ٹیگنگ کی بنیاد پر ہر شہری کی صحیح لوکیشن/رہائش اور دیگر معلومات کا ڈیٹا بیس تیار کیا جائے گا۔
اس سروے کا دائرہ کار نہ صرف شہری بلکہ دیہی علاقوں اور کچی آبادیوں تک محیط ہوگا۔اس سروے کا بنیادی مقصد دارالحکومت اسلام آباد کے تمام علاقوں کیلئے ایک جامع ڈیٹا بیس تیار کرنا ہے جو مستقبل میں ان کے تحفظ کے ساتھ مؤثر منصوبہ بندی اور ترقیاتی کاموں کیلئے بھی بنیاد فراہم کرے گا۔ چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے ہدایت دی کہ ایپ کو user-friendly اور اس کے ساتھ باقی ایپس کے ساتھ بھی integrated کیا جائے جس میں خود کار طریقے سے ڈیٹا جمع کرنے کی سہولت موجود ہے۔ اس خود کار اور آسان ایپ کے ذریعے شہری خود اپنی معلومات درج کرسکیں گے جس سے ڈیٹا جمع کرنے کا عمل تیز اور مؤثر ہوگا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پاک آئی ڈی ایپ کے علاوہ شہریوں کی سہولت کیلئے ڈور ٹو ڈور سروے بھی کیا جائے گا جس کا مقصد شہر میں بہتر سیکورٹی اور لاء اینڈ آرڈر کی بہتری اور شہریوں کو معیاری سہولیات فراہم کرنے کیلئے شہر بھر میں ڈور ٹو ڈور سروے کیا جائے گا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس سلسلہ میں شہر میں بہتر سیکورٹی، سروے میں شہریوں کے تمام فیملی ممبرز، کرایہ داروں، رشتہ داروں، غیر ملکی شہریوں کے مکمل کوائف اکٹھے کئے جائے۔ اس سلسلہ میں ڈور ٹو ڈور سروے کیلئے اعلیٰ معیار کی امیجری (تصاویر) کیلئے سپارکو سے بھی مدد لی جائے گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایپ سے استفادہ کرنے اور اس سے متعلق بھرپور وآگہی مہم چلائی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری اس ایپ کے ذریعے اندراج کر ا سکیں۔چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے کہا کہ پاک آئی ڈی ایپ اور ڈور ٹو ڈور سروے سے دارالحکومت اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر اداروں کو مؤثر منصوبہ بندی میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امن و امان اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی اور اس سلسلہ میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ شہری پر امن ماحول میں اپنی زندگی بسر کرسکیں۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی مریم نواز کاستھرا پنجاب ورکرز کو کم ازکم تنخواہ نہ دینے پر برہمی کااظہار، کنٹریکٹرز کو فائنل وارننگ جاری
-
اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس اور ٹوکن ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ
-
جولائی میں غیرملکی درآمدات میں 23فیصد اضافہ،حجم 5.86ارب ڈالر رہا
-
پتوکی ،اوباش کی 16سالہ لڑکی سے زیادتی ،ویڈیو بناکر وائرل کردی ، مقدمہ درج
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کو عہدے سے ہٹانے کی لئے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو یورپیئن انٹرنیشنل ایکسیلینسی ایوارڈ سے نوازا گیا
-
بیرون ممالک ائیرپورٹس ،سپرسٹورزپر پاکستانی پویلین قائم کئے جائیں ‘ نجم مزاری
-
کراچی‘ مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
کراچی: مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا رحیم یار خان میں دو سالہ بچی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے پرشدید غم وغصے کااظہار
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
جہانگیر ترین سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کے لئے سرگرم ،5کروڑ روپے امداد کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.