سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے دن رات کوشاں ہیں،جہانگیر خانزادہ

ہفتہ 23 اگست 2025 17:17

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ممبر مانیٹرنگ کمیٹی وسابق صوبائی وزیر پنجاب جہانگیر خانزادہ نے کہاہے کہ پرودگار موجودہ طوفانی بارشوں،کلاؤڈ برسٹ ودیگر قدرتی آفات سے محفوظ رکھے حالیہ قدرتی آفات اور سیلاب سے کے پی کے سمیت ملک کے دیگر حصوں میں وفا ت پانیوالوں اور بے گھر ہونیوالے متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں پاک فوج کے جوان ہر مشکل وقت میں اپنے عوام کیساتھ کھڑے ہیں اس حوالے سے وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف،پاک فوج کے جوان،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور ان کی پوری ٹیم اور میرے چھچھ کے غیور عوام بھی سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم پاکستان سیلاب متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔