پاکستان رینجرز پنجاب میں بھرتیوں کا آغاز، درخواستیں27 اگست تک طلب

ہفتہ 23 اگست 2025 18:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2025ء) پاکستان رینجرز (پنجاب) نے 598 آسامیوں پر بھرتیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ ملک بھر سے اہل امیدوار اپنی درخواستیں 27 اگست 2025 تک جمع کرا سکتے ہیں۔ترجمان کے مطابق درخواستیں لاہور، منڈی بہاؤالدین، رحیم یار خان اور بہاولپور میں قائم ریکروٹمنٹ سینٹرز میں وصول کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

بھرتی میں مختلف صوبوں اور علاقوں کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے، جس کے تحت پنجاب کی 299، خیبرپختونخوا کی 69، سندھ (شہری) کی 45، بلوچستان کی 36، آزاد کشمیر کی 12 اور گلگت بلتستان کی 6 آسامیاں شامل ہیں۔

اہل امیدواروں کے لیے تعلیمی معیار اور جسمانی فٹنس پاکستان رینجرز کے طے شدہ معیار کے مطابق ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق بھرتی کا یہ عمل مکمل شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔