نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی بنگلہ دیشی نیشنلسٹ پارٹی کے وفدسے ملاقات، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

ہفتہ 23 اگست 2025 20:30

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2025ء) نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے وفد سے ملاقات کی، وفد کی قیادت پارٹی کے سیکرٹری جنرل مرزا فخرالاسلام عالمگیر نے کی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیرِ اعظم / وزیرِ خارجہ اسحاق ڈارنے باہمی احترام کی بنیاد پر پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر علاقائی تعاون کی اہمیت کے مختلف امور پر سیر حاصل گفتگو کی گئی ۔جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون کی تنظیم (سارک) کے قیام میں بنگلہ دیش کے بانی کےکردار کو سراہا گیا۔ملاقات کے دوران پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ماضی میں ہونے والی اعلیٰ سطحی ملاقاتوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔