
ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک نے سال 2025 کی پہلی ششماہی میں 3.64 ارب روپے پری ٹیکس منافع کمایا
ہفتہ 23 اگست 2025 22:00
(جاری ہے)
آپریٹنگ اخراجات میں 9.6 فیصد اضافہ ہوا، جو ٹیکنالوجی، افرادی قوت اور صارفین کے حصول پر سرمایہ کاری کی وجہ سے ہے، تاہم معاوضوں کے اخراجات میں کچھ کمی نے اس کو جزوی طور پر متوازن رکھا۔
لاگت سے آمدن کا تناسب بہتر ہو کر گزشتہ سال کے 80.5 فیصد سے 66.9 فیصد تک آگیا۔بینک کا ڈیجیٹل ایکو سسٹم مزید مستحکم ہوا، اور ماہانہ فعال صارفین کی تعداد 1.82 کروڑ تک پہنچ گئی۔ صارفین کے ڈپازٹس 94.7 ارب روپے رہے، جو جون 2024 کے مقابلے میں 41.3 فیصد زیادہ ہیں۔ یہ اضافہ صارفین کے اعتماد کا مظہر ہے، جو ایزی پیسہ کے ڈیجیٹل ریٹیل بینک میں منتقلی کے بعد بڑھا ہے۔ بینک کا CASA ریٹ 98.1 فیصد رہا، جب کہ ڈپازٹس کی لاگت انڈسٹری میں سب سے کم 1.57 فیصد پر ہے۔کل ایڈوانسز 27.7 ارب روپے رہے، اور لون ٹو ڈپازٹ ریشو 25 فیصد رہا۔ نان پرفارمنگ لونز (NPLs) 16.1 فیصد رپورٹ ہوئے، جن کا کوریج ریشو 91.4 فیصد ہے۔ بینک کی ایکویٹی 16.8 ارب روپے رہی جبکہ کیپیٹل ایڈی کوئسی ریشو (CAR) 20.52 فیصد پر مضبوط ہے۔ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے صدر و سی ای او جہانزیب خان نے کہا'':سال 2025 کی پہلی ششماہی میں شاندار منافع پاکستان کے ڈیجیٹل بینکنگ سیکٹر میں جدت لانے کے ہمارے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔ ہم آسان اور سہل ڈیجیٹل مالی خدمات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہیں۔ مختلف جدید مصنوعات اور خدمات کے ساتھ، اور مزید آنے والی سہولتوں کے ذریعے، ایزی پیسہ پاکستان کی ڈیجیٹل بینکنگ کی قیادت کرے گا۔ میں اپنے پارٹنرز، بورڈ ممبران، انڈسٹری اسٹیک ہولڈرز اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جو اس کیش لیس اکانومی کے سفر میں ہمارے ساتھ ہیں۔چیف فنانشل آفیسر امین سکھیا نی نے کہا: ''ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک اپنی ترقی کے سفر کو مزید تیز کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ ہم اپنی پروڈکٹ لائن کو وسعت دے رہے ہیں، جن میں فارن ایکسچینج، اسلامی مصنوعات، کریڈٹ کارڈز، ریمٹینسز اورBuy Now Pay Later کی سہولت شامل ہے۔ ہم حکومت کے ڈیجیٹل کیش لیس اقدام کے تحت مرچنٹس کے دائرہ کار کو بڑھا رہے ہیں اور انشورنس مارکیٹ پلیس کو بھی مضبوط بنا رہے ہیں تاکہ اپنے صارفین کو مزید قدر فراہم کرسکیں۔ا پنے 55 ملین سے زائد رجسٹرڈ صارفین کے ساتھ اور بطور ملک کا پہلا ڈیجیٹل بینک جو کمرشل آپریشنز شروع کر چکا ہے، ایزی پیسہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے وژن کے مطابق شمولیتی معیشت کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ ہم نہ صرف اپنے موجودہ صارفین کے لیے بلکہ ان لاکھوں افراد کے لیے بھی اپنی خدمات کو بڑھانے کے لیے تیار ہیں، جو اب بھی بینکنگ سہولت سے محروم ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
ڈپٹی اٹارنی جنرل کی اہلیہ کا موٹرسائیکل سوار خاتون پر تشدد، ویڈیو وائرل، وزیراعظم کا نوٹس، سلمان خورشید کو عہدے سے ہٹا دیا
-
نئے صوبوں سے متعلق ابھی تک کہیں پر بھی کوئی بات نہیں ہوئی
-
مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی پہلے بھی عوام کو دھوکہ دیتی رہیں آج پھرایک ہیں
-
اگرمذاکرات کیلئے قانونی کاروائی روکنا پی ٹی آئی کی شرط ہے تو پیش کریں
-
امریکا میں ویزا کریک ڈاؤن، پاکستانی طلبہ اور دیگر افراد غیر یقینی صورتحال کا شکار
-
میرا بھائی جیل میں، میرے بیٹے جیل میں، میرا بھانجا جیل میں ہے
-
ایران پر امریکی بمباری کا تخمینہ، امریکی جنرل برطرف
-
سندھ حکومت سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے بعد سولر سسٹم نصب کرے گی
-
سوڈان خانہ جنگی: متحارب ملیشیاؤں میں تصادم، 83 شہری ہلاک
-
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں تیزی کے لوگوں پر تباہ کن اثرات، اوچا
-
میانمار: روہنگیاؤں پر تشدد کرنے والوں کے محاسبے کا مطالبہ
-
کورکمانڈر کے یونیفارم کی توہین کرنے والے اب مظلومیت اور چار دیواری کا کارڈ کھیل رہے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.