ٹنڈو محمد خان :مسلح افراد موبائل مارکیٹ میں دکاندار شیزان میمن کو تشدد کا نشانہ بناکرفرار ہوگئے

جمعرات 28 اگست 2025 16:14

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء) ٹنڈو محمد خان شہر کے پھلیلی روڈ پر واقع بلوچ موبائل مارکیٹ میں مسلح افراد کی جانب سے ایک دوکاندار شیزان میمن کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع سرعام اسلحے کی نمائش کی گئی اور دکاندار شیزان میمن کو تشدد کا نشانہ بناکر مسلح افراد اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے واقعے کے خلاف موبائل ایسوسی ایشن کی کال پر شہر کے تمام موبائل کے کاروبار سے وابستہ دوکانداروں نے اپنی دوکانیں بند کرتے ہوئے موبائل ایسوسی ایشن کے صدر شیراز میمن کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے سڑک پر دھرنا دے کر بلاک کردیا ۔

اس موقع پر مظاہرین نے میڈیا کو بتایا کے بردی برادری سے تعلق رکھنے والے مسلح افراد نے دوکان پر حملہ کیا اور بلوچ موبائل مارکیٹ میں دوکاندار شیزان میمن کو تشدد کا نشانہ بنایا اور دوکان میں توڑ پھوڑ کرنے کے بعد دیگر موبائل لوٹ کر اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ ہمارا احتجاجی دھرنا ملزمان کی گرفتاری تک جاری رہے گا ۔ اگر 24 گھنٹوں میں بھی ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو کل شٹر ڈان ہڑتال کی جائے گی