ٹرائی نیشن سیریز، ایشیا کپ میں پاکستان کی بہترین ٹیم کھیلتی ہوئی نظر آئے گی، کپتان قومی کرکٹ ٹیم

جمعرات 28 اگست 2025 23:39

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء)قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم ماضی میں بھی شارجہ میں کھیلتی رہی ہے، ہم نے بھی یہاں آکر بھرپور تیاری کی ہے، سیریز میں بہترین نتائج کے لیے پٴْر امید ہیں۔پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان ٹرائی نیشن سیریز ٹرافی کی شارجہ اسٹیڈیم میں رونمائی کے بعد مشترکہ پری سیریز پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ ہماری ٹیم نے گزشتہ 3 سیریز میں بہترین کھیل پیش کیا ہے۔

سابق کرکٹرز اور فینز کی ہمارے بارے میں اپنی ایک رائے ہے، پاکستان کی نئی ٹیم بن رہے ہے، اس ایونٹ میں شائقین کو اچھی ٹیم کھیلتی ہوئی نظر آئے گی۔کپتان پاکستان ٹی 20 ٹیم نے کہا کہ ایشیا کپ 2025 سے قبل ٹرائی نیشن سیریز کھیلنا میگا ایونٹ کے لیے تیاری کے لیے موزوں ہے، ہماری تیاری مکمل، نتائج بھی اچھے آئیں گے۔

(جاری ہے)

سلمان علی آغا نے قیادت کو اپنے لیے اعزاز اور زمہ داری قرار دیتیہوئیکہا کہ شارجہ کے گرم موسم سیکوئی مسئلہ نہیں، بطور کھلاڑی یہ کوئی بہانہ نہیں ہو سکتا، ہر گزرتے دن کے ساتھ ہماری کارکردگی بہتر ہو رہی ہے، قومی ٹیم اس وقت درست سمت پر گامزن ہے۔

پری سیریز پریس کانفرنس سے بات کرتے ہوئے افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹورنامنٹس میں ہماری شاندار پرفارمنس رہی ہے، حالیہ چند ماہ کے دوران ہمارے کھلاڑی دنیا بھر میں ہونے والی ٹی 20 لیگز کھیلتے رہے، فرنچائز کرکٹ کے تجربے کا فائدہ ٹرائی نیشن سیریز میں ہوگا۔انہوں نے کرکٹ فینز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جتنے بھی فینز میدان میں آکر میچ دیکھنا چاہتے ہیں، میرا ان کے لیے پیغام ہے کہ یہ کھیل اتحاد پیدا کرتا ہے، لوگوں کو آپس میں جوڑتا اور امن کا درس دیتا ہے، جو لوگ میچز دیکھنے کے لیے شارجہ اسٹیڈیم آرہے ہیں، یہاں آکر صرف میچ کو انجوائے کریں اور کھلاڑیوں کو سپورٹ کریں۔

واضح رہے کہ ٹرائی نیشن سیریز کا پہلا میچ (آج) 29 اگست جمعہ کوپاکستان اور افغانستان کے درمیان شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔قومی ٹیم سیریز کا اپنا دوسرا میچ 30 اگست کو میزبان یو اے ای کیخلاف کھیلے گی، تیسرے میچ میں پاکستان ٹیم 2 ستمبر کو ایک بار پھر افغانستان ٹیم کا سامنا کرے گی جبکہ 4 ستمبر کو پاکستان اور یو اے کی ٹیمیں دوبارہ مدِ مقابل آئیں گی۔ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل مقابلہ 7 ستمبر کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔