Live Updates

ملک میں سیلابی صورتحال سے مالی دباؤ اورغذائی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ

جمعرات 28 اگست 2025 20:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء)ملک میں سیلابی صورتحال سے مالی دباؤ اور غذائی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔وزارت خزانہ کے ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق جولائی میں مہنگائی معتدل رہی، اگست میں 5 فیصد تک جانے کا تخمینہ ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق جولائی میں مہنگائی 4.1 فیصد اور جون میں 3.2 فیصد تھی، گزشتہ سال اگست میں مہنگائی کی سالانہ شرح 9.6 فیصد ریکارڈ کی گئی،سرمایہ کاری سہولت اور نجی شعبہ ترقی کے لیے حکومتی اقدامات جاری ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق پاکستانی معیشت نے سال 2025-26 کا آغاز مثبت انداز میں کیا، عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی آؤٹ لک بہتر کر دی، بیرونی شعبہ مستحکم، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم، ایکسچینج ریٹ مستحکم ہے۔ایف بی آر کی ٹیکس وصولی اور نان ٹیکس ریونیو میں نمایاں اضافہ ہوا، اپریل 2025 سے بڑی صنعتوں کی بحالی شروع ہوئی، جون میں عروج پرتھی۔ آٹو اور فرٹیلائزر پیداوار میں بہتری سے مزید رفتار بہتر ہونے کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق مہنگائی میں کمی اور نرم مالیاتی پالیسی سے بزنس اعتماد میں اضافہ متوقع ہے، عالمی ماحول سازگار، امریکا سے تجارتی معاہدہ برآمدات میں اضافہ کرے گا، ترسیلات زر سے درآمدی دباؤ قابو پانے میں مدد ملے گی۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات