مہمند لویا جرگہ پاکستان نے باجوڑ آپریشن متاثرین کی955خاندانوں میں 11ملین کا فوڈ پیکیج تقسیم کردیا

جمعرات 28 اگست 2025 19:55

غلنئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء)مہمند لویا جرگہ پاکستان نے باجوڑ آپریشن متاثرین کے 955خاندانوں میں 11ملین کافوڈ پیکیج تقسیم کردیا ۔آپریشن زدہ متاثرین نے مہمند لویا جرگہ اور مہمند قوم کے اتنے بڑے پیکیج پرشکریہ ادا کیا گیا۔مہمند باجوڑ ایک جسم کے مانند ہیں۔مہمند قوم نے بھرپور مالی امداد کرکے مہمند قوم کا سر فخر سے بلند کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مہمند لویا جرگا پاکستان پشاور،راولپنڈی،لاہور ودیگر شہروں میں رہائش پذیر عہدداروں کے دن رات محنت و کوششوں سے 11 ملین کے باری رقم اکٹھا کیا گیا۔آج سات گاڑیوں کے قافلے کی شکل میں باجوڑ روانہ ہوئی جوکہ ناواگئی میں سابقہ گورنر شوکت اللہ کے فرزند سابقہ سینیٹر ہدایت اللہ فانڈیشن کے بانی نجیب اللہ اور اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی کے سامنے 170متاثرین میں فوڈ پیکج تقسیم کیا گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ عنایت کلی بازار کے صدر عمران ماہر کو متاثرین کے سامنے 200 فوڈ پیکیج دیا گیا۔ جبکہ تحصیلدار ماموند نے ماموند کیٹگری ڈی ہسپتال میں 390 متاثرین میں فوڈ پیکیج تقسیم کیا گیا۔ اور مامد گٹ میں رہائشی 195 متاثرین کو صافی زوانان تنظیم نے مختلف گھروں میں رہائشی متاثرین میں فوڈ پیکج تقسیم کیا گیا۔باجوڑ کے متاثرین و عوام نے مہمند قوم کااتنا بڑا فوڈ پیکج پر بے حدشکریہ ادا کیا گیا اور کہا کہ اب تک صوبائی حکومت نے جو 50،50ہزار کا وعدہ کیا گیا تھا وہ بھی نہیں مل چکا ہیں۔

انہوں نے باجوڑ انتظامیہ پر بھی الزام لگایا کہ انہوں نے 7 ہزار کے پیکج کو 13 ہزار میں حساب کرکے ناقص خرد نوش اشیا تقسیم کی گئی۔دوسرے طرف مہمند قوم کے غیور عوام نے ہمارے دکھ و درد میں ہمارے ساتھ بھرپور شرکت کی۔اور ہم کو بار بار فوڈ پیکج فراہم کی گئی۔مہمند لویا جرگہ کے عہدداروں نے باجوڑ متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرکے ان پر کوئی احسان نہیں کیا اور ان کو یہ باور کرادی گئی کہ ہم تمہارے ساتھ ہیں اور ائندہ بھی ہر مشکل میں اپ کے ساتھ بھرپور تعاون کیلئے تیار ہیں۔