ظ*جماعت اسلامی ملک کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے، عبدالمتین اخونذادہ

جمعرات 28 اگست 2025 21:05

kکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اگست2025ء) نائب امیرجماعت اسلامی بلوچستان عبدالمتین اخوندزادہ نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں ہم نے جمہوری مزاحمت کاراستہ اختیار کیاہے عوامی طاقت سے عام آدمی کے مفادات و حقوق کا تحفظ کیا جائے گا بانی جماعت اسلامی مولانا سید ابو الاعلی مودودی رحمتہ اللہ علیہ کا فلسفہ و فکر شورائیت و تواناجمہوریت کا عکاسی کرتاہے سیرت النبی ص کے مطابق بامقصد و نتیجہ خیزصاف ستھرا سیاسی و سماجی نظام زندگی تشکیل دینے کے لئے عوامی جدوجھد و اعتماد کا اظہار ہی اصل راستہ ہے۔

ان خیالات کااظہارنے مرکز اسلامی لورالائی میں جماعت اسلامی کے 84 واں یوم تاسیس کے سیمینار اور لانگ مارچ کے شرکا کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے تنظیم اساتذہ پاکستان کے مرکزی نائب صدر پروفیسرعبدالرحمن موسی خیل جماعت اسلامی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نورالدین غلزئی،ضلع لورالائی کے امیر عبد الحمید ناصر اور ضلعی سیکرٹری جنرل محمد نعیم کدیزئی نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

عبدالمتین اخونزادہ نے کہا کہ لورالائی کے مسائل و مشکلات پر خاموش نہیں رہ سکتے انتظامیہ و عوامی نمائندوں کی لاتعلقی اختیار کرنے کا جواز بے معنی ہیں پرامن علاقہ ہونے کے باوجود ٹیکنالوجی کے دور میں تمام ذرائع مسدود کئے گئے ہیں کوئٹہ سے لورالائی کا سفر شام کے اوقات میں مشکل ترین بنایا گیا ہے جبکہ میختر رکھنی ڈیرہ غازی خان شاہراہِ این75 پرامن وامان قائم رکھنے کی بجائے عام آدمی اور ٹرانسپورٹرز کی زندگی عذاب بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیا ہی