
پاکستان اور افغانستان کی کرکٹ ٹیمیں سہ فریقی ٹی 20 سیریز کے افتتاحی میچ میں (کل) شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی
جمعرات 28 اگست 2025 23:25
(جاری ہے)
پاکستانی کپتان سلمان آغا نے کہا ہے کہ یہ سہ فریقی سیریز ایشیا کپ سے قبل ٹیم کی بھرپور تیاری میں مددگار ثابت ہو گی۔
انہوں نے قیادت کو اپنے لیے اعزاز اور ذمہ داری قرار دیتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم اس وقت اچھے ردھم میں ہے اور کھلاڑی بھرپور جذبے کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ سیریز میں فخر زمان پر بھی سب کی نظریں مرکوز ہوں گی جنہیں ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں دو رنز مکمل کرنے کے لیے 51 رنز درکار ہیں۔ وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے پاکستان کے پانچویں بیٹر ہوں گے۔ اس سے قبل بابر اعظم، محمد رضوان، محمد حفیظ اور شعیب ملک یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان اب تک سات ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیلے گئے ہیں جن میں قومی ٹیم نے 4 جبکہ افغان ٹیم نے 3 میں کامیابی حاصل کی۔ پاکستان نے یو اے ای کے خلاف ایک ٹی 20 میچ کھیلا ہے جو جیتا ہے۔ شارجہ اسٹیڈیم بھی گرین شرٹس کے لیے کامیابیوں کی علامت رہا ہے جہاں پاکستان نے 126 ون ڈے میچوں میں سے 83 جیتے جبکہ 9 ٹی 20 انٹرنیشنل میں سے 6 میں فتح حاصل کی۔ پاکستان اسکواڈ میں کپتان سلمان آغا، فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، حسن نواز، خوشدل شاہ، حسین طلعت، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، محمد نواز، حسن علی، سفیان مقیم، ابرار احمد، حارث رؤف، سلمان مرزا اور محمد وسیم جونیئر شامل ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
یو اے ای کیخلاف پاکستان کی جیت مزے دار نہیں تھی : رمیز راجہ
-
ابرار احمد نے شاہد آفریدی کا 16 سالہ ریکارڈ توڑ دیا
-
نامور ٹینس سٹار آرینا سبالینکا نے جیسیکا پیگولا کو شکست دے کر مسلسل تیسری بار یو ایس اوپن فائنل میں جگہ بنا لی
-
جنوبی افریقی بیٹر میتھیو بریٹزکی نے ون ڈے کرکٹ کی 54 سالہ تاریخ کا نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا
-
کیوی لیجنڈ راس ٹیلر انٹرنیشنل کرکٹ میں نئی ٹیم کی نمائندگی کرنے کیلئے تیار
-
ابرار احمد متحدہ عرب امارات کے خلاف چار وکٹیں لے کر ایلیٹ لسٹ میں شامل
-
افسوس ہے فخر زمان کو وہ عزت نہیں ملتی جس کا وہ حقدار ہے: سلمان علی آغا
-
پاکستان سہ فریقی سیریز کے فائنل میں پہنچ گیا
-
پاکستان یو اے ای کو اچھا ہدف دینے میں کامیاب
-
سہ فریقی سیریز کے فائنل میں پہنچنے کا آخری موقع
-
جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کیلئے ریڈ بال کیمپ لگے گا
-
جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان، ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی20 سیریز کا شیڈول مرتب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.