Live Updates

مقبوضہ کشمیر، سرینگر جموں ہائی وے مسلسل پانچویں روز بھی بند

جمعہ 29 اگست 2025 14:25

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2025ء)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر جموں ہائی وے سیلاب کی وجہ سے نقصان پہنچے کے باعث جمعہ کو مسلسل پانچویں دن بھی بند ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ٹریفک پولیس حکام نے آج ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ جکھینی اور چنانی کے درمیان شاہراہ کوسیلاب کے باعث شدید نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے سری نگر جموں ہائی وے بدستور بند ہے۔ضلع اودھمپور میں حالیہ سیلاب میں سڑک کے کئی حصے مکمل طور پر بہہ گئے ہیں ۔ایک سرکاری عہدیدار نے میڈیا کو بتایاہے کہ مسافروں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس وقت تک ہائی وے پر سفر سے گریز کریں جب تک کہ بحالی کا کام مکمل نہ ہو جائے ۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات