حقوق کے حصول سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے، جہانگیر خان خروٹی

جمعہ 29 اگست 2025 20:16

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اگست2025ء) مسلم لیگ (ن) نظریاتی ورکر ز جہانگیر خان خروٹی ، شاہد مگسی نے کہا ہے کہ نظریاتی ورکر گزشتہ ڈیڑھ سال حقوق کے حصول کیلئے آواز بلند کررہے ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے ۔ ہماری آواز کو دبانے کے لئے مختلف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ گزشتہ روز پریس کلب کے سامنے حقوق کے حصول کیلئے احتجاجی کیمپ لگایا جس حکومت کے ایماء پر پولیس کی جانب سے اکھاڑنا قابل مذمت ہے اس طرح کا ناروا رویہ نا قابل اور حقوق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے۔

اگر نئے صوبائی صدر اور جنرل سیکرٹری کا انتخاب اور حقوق کا حصول یقینی نہ بنایا گیا تو آئندہ کا لائحہ عمل طے کرکے ریڈ زون میں احتجاجی دھرنا دیںگے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پر ثانیہ خان، ناصر، عادل سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں کہا کہ نظریاتی ورکروں کو عزت دیکر تمام ضلعی صدور اور جنرل سیکرٹریز اور ان کی کابینہ کی مشاورت سے ترقیاتی کام ،ملازمتوںسمیت دیگر کام کے حوالے سے ان سے مشاورت کو یقینی بنایا جائے۔

تمام اضلاع کے لے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز مختص کرکے مرکز اور صوبوں میں عہدیداروں کو تمام اضلاع سے نمائندگی دی جائے۔ مسلم لیگ(ن) کی تمام ونگز کو اہمیت دی جائے اور ان کے مشورے سے ونگز کے فیصلے کئے جائیں۔ بلوچستان میں پارٹی کی حیثیت کو برقرار رکھنے کیلئے برسر اقتدار طبقہ کو فوقیت نہ دی جائے۔ انٹر پارٹی الیکشن کرواکر پارٹی میں حقیقی جمہوریت قائم کی جائے اور مسلم لیگ (ن) کے حقیقی اور مقامی ورکرں پر باہر کے لوگوں کو مسلط نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پریس کلب کے سامنے حقوق کے حصول اور نظریاتی ورکروں کو نذر انداز کرنے کے خلاف احتجاجی کیمپ لگایا تھا کیمپ کو اکھاڑنا جمہوری روایات کی خلاف ورزی اور ورکروں کو دیوار سے لگانے کے مترادف ہے۔ہم پارٹی کے مرکزی صدر میاں محمد نواز شریف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ صوبائی میں بر سراقتدار وزراء کے ناروا رویہ کا نوٹس لیکر ورکروں کے مسائل حل کئے جائیں۔اگر مطالبات پر عملدرآمد کو یقینی نہ بنایا گیا تو آئندہ کا لائحہ عمل طے کرکے ریڈزون میں دھرنا دیں گے۔