محمود خان اچکزئی سے بی این پی کے ساجد ترین کی قیادت میں وفد کی ملاقات

جمعہ 29 اگست 2025 20:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2025ء) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین و تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ کی سربراہی میں پارٹی وفد نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بی این پی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملک نصیر شاہوانی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ، سی ای سی ممبر ثنا بلوچ اورپشتونخوامیپ کے مرکزی سیکرٹری ڈاکٹر حامد اچکزئی ودیگربھی موجود تھے۔

اس موقع پر محمود خان اچکزئی اور ساجد ترین ایڈووکیٹ نے مختلف سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وفد نے بتایا کہ بی این پی کے قائد سردار اختر جان مینگل کی سربراہی میں 2 ستمبر کو راشون سردار عطاء اللہ خان مینگل کی برسی کے موقع پر کوئٹہ میں جلسہ کیا جائے گا۔اس سلسلے میں بی این پی رہنماؤں کی جانب سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کو شرکت کرنے کے لئے دعوت نامہ دیا گیا۔