Live Updates

مقبوضہ کشمیر ، بادل پھٹنے کے واقعات میں 5بچوں سمیت 11افراد کی جانیں ضائع

ہفتہ 30 اگست 2025 13:01

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے ضلع ریاسی میںبادل پھٹنے سے پانچ کمسن بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے سات افراد جاں بحق ہو گئے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یہ واقعہ ضلع کے ایک دور افتادہ گائوں کراڈامیں پیش آیا۔ یک گھر کا مالک نذیر احمد ، اسکی اہلیہ وزیرہ بیگم اور پانچ بچے جانبحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

علاقے کے رکن اسمبلی خورشید احمد نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بادل پھٹنے کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا، نذیر احمد، اس کی بیوی وزیرہ بیگم اور ان کے پانچ بچے جاں بحق ہو گئے۔دریں اثناء ا یک اور واقعے میں ضلع رام بن کی تحصیل راج گڑھ بادل پھٹنے سے کم از کم چار افراد کی جانیں ضائع ہو گئیں جبکہ ایک شخص لاپتہ ہے۔ بادل پھٹنے سے سیلاب نے تباہی مچا دی، عمارتیں بہہ گئیں اور املاک کو شدید نقصان پہنچا۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات