بھارت جبر و استبداد کے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کے حوصلے ہرگز پست نہیں کرسکتا، تحریک حریت

ہفتہ 30 اگست 2025 13:01

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2025ء)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںکشمیر میں ’’تحریک حریت ‘‘ نے کہا ہے کہ بھارت قتل و غارت، غیر قانونی نظر بندیوں اور جبر و استبداد کے دیگر ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ہرگز دبا نہیں سکتا لہذا اسے طاقت کی پالیسی ترک کرکے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ماحول کو سازگار بنانا چاہیے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تحریک حریت جموںوکشمیر کے ترجمان احمد یاسین نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مسائل و تنازعات کو جنگ و جدل اورظلم و ستم کے ذریعے حل نہیں کیا جاسکتا لہذا بھارت کو چاہیے کہ وہ امن و انصاف کا راستہ اختیار کرے اور کشمیریوںکو انکا پیدائشی حق ، حق خود اردیت دے۔انہوںنے کہا کہ کسی قوم کے نوجوانوں اور سیاسی قیادت کو قید کر کے اور اذیتیں دے کر ان کے حوصلے توڑے نہیں جا سکتے ۔

(جاری ہے)

بھارت سید علی گیلانی ، محمداشرف صحرائی کو برسہا پرس تک قید میں رکھ کر انکے حوصلے نہیں توڑ سکا اوروہ مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، یاسین ملک ، آسیہ اندرابی ،امیر حمزہ, پیر سیف اللہ، ایاز اکبر، معراج الدین کلوال، ڈاکٹر قاسم فکتواور دیگر اسیر قائدین کو بھی ہرگز جھکنے پر مجبور نہیں کر سکتا ۔تحریک حریت کے ترجمان نے نظر بند کشمیریوں کے تئیں ظالمانہ بھارتی رویے کی شدید مذمت کرتے ہوئے انسانی حقوق کے عالمی اداروں پر زور دیا کہ وہ اسکا نوٹس لیں۔