ْبھارت، پرساد کیلئے انتظار کا کہنے پر نوجوانوں نے مندر کی دیکھ بھال کرنیوالے کو قتل کردیا

ہفتہ 30 اگست 2025 15:49

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2025ء)بھارت میں پرساد کے لیے انتظار کرنے کا کہنے پر مندر کی دیکھ بھال کرنے والے کو بے دردی سے قتل کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ نئی دہلی کے کلکاجی مندر میں پیش آیا جہاں ریاست اترپردیش کا رہائشی یوگیندر سنگھ گزشتہ 15 سال سے مندر کی دیکھ بھال کررہا تھا۔

(جاری ہے)

لڑکوں کے ایک گروپ نے مندر کا دورہ کیا اور پھر پرساد مانگا، یوگیندر سنگھ نیکچھ دیر انتظار کرنے کا کہا جس پر لڑکوں اور یوگیندر سنگھ کے درمیان تلخ کالامی شروع ہوگئی۔

بحث اس قدر بڑھ گئی کہ لڑکوں نے لوہے کی راڈ سے یوگیندر پر حملہ کردیا جس سے وہ بے ہوش ہوگیا اور اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا۔پولیس نے مزید بتایاکہ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے جب کہ ایک ملزم کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔