انسداد دہشتگردی عدالت نے بارودی مواد کے مقدمے میں ملزم عثمان عرف عبدالرحمان کو 20 سال قید کی سزا سنادی

ہفتہ 30 اگست 2025 17:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2025ء) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے دھماکہ خیز بارودی مواد برآمدگی کے الزام میں درج مقدمے میں ملزم عثمان عرف عبدالرحمان کو مجموعی طور پر 20 سال قید کی سزا سنادی۔عدالت نے دو الگ الگ دفعات کے تحت مجرم کو دس دس سال قید کی سزا سنائی۔

(جاری ہے)

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج عرفان حیدر نے فیصلہ سنایا۔پراسیکیوشن کے مطابق ملزم سابق بھارتی شہری اور جاسوس ہے جو اس وقت افغانستان کی شہریت رکھتا ہے۔ ملزم بلوچستان کے علاقے چمن کے راستے پاکستان میں داخل ہوا تھا جس کے قبضے سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز بارودی مواد برآمد ہوا۔سی ٹی ڈی لاہور نے 2024 میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔